محبان بھوپال فورم کے زیراہتمام تین شخصیات کے ساتھ ایک شام

محمود غزنوی، خالد فاطمی اور ڈاکٹر نزہت عباسی سے ملاقات کی تقریب آج اردو ڈکشنری بورڈ میں ہوگی

بدھ 16 ستمبر 2026 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2026ء) محبان بھوپال فورم کے زیراہتمام اردو ڈکشنری بورڈ کے تعاون سے ’’تین شخصیات کے ساتھ ایک شام‘‘ کے عنوان سے تقریب آج منعقد ہوگی، جس میں محمود غزنوی، خالد فاطمی اور ڈاکٹر نزہت عباسی شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت رضوان صدیقی کریں گے، جبکہ اقبال یوسف مہمان خصوصی اور فرید الدین چشتی اور بصیر احمد صدیقی مہمانان اعزازی ہوں گے۔

تقریب سے اخلاق احمد، سلمان صدیقی اور طارق بن آزاد اظہار خیال کریں گے، جبکہ اختر سعیدی منظوم خراج تحسین پیش کریں گے۔تقریب کی نظامت معروف اینکر شاہد مسرور انجام دیں گے۔ تقریب اردو ڈکشنری بورڈ، نیپا چورنگی پوسٹ آفس والی گلی، گلشن اقبال میں ہوگی اور شام 4 بجے شروع ہوگی۔ اعلامیے میں شرکاء سے وقت کی پابندی کی درخواست کی گئی ہے۔