Live Updates

حوثیوں کے حملے میں طائف میں مقیم پاکستانی زخمی

سعودی حکام نے حوثیوں کے حملے میں ایک پاکستانی کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی

ہفتہ 19 ستمبر 2026 17:36

سعودی حکام نے طائف پر حوثیوں کے حملے میں ایک پاکستانی کے زخمی ہونے کی  تصدیق کردی ۔ سعودی اخبار الریاض کے مطابق سول ڈیفنس کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ طائف میں سول ڈیفنس کی ٹیموں نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کے چھوڑے گئے ڈرون کو فضا میں روکے جانے اور تباہ کیے جانے کے بعد اس کے ملبے کے گرنے کے واقعے پر جاکر ملبہ اٹھانے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں یمن کے ایک رہائشی کی موت واقع ہوئی، جبکہ سعودی خاتون اور ایک پاکستانی رہائشی  زخمی ہوئے۔

اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو مادی نقصان پہنچا۔ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا پاکستانی شہری کی حالت تشویشناک ہے ، اور اسے طبی امداد دی جارہی ہے ۔ سعودی حکام نے اس حملے کی پرزود مذمت کی ہے ،جس کے نتیجے میں غیرملکی رہائشیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات