ہیٹی کی سابق صدر کے قتل کے الزام میں 18 افراد گرفتار،18 مشتبہ افراد کو ہیٹی سے امریکا منتقل کر دیا گیا

پیر 21 ستمبر 2026 21:21

فلو ریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2026ء) ہیٹی کے سابق صدر جووینیل موئس کے قتل کے الزام میں 18 افراد کو گرفتار کیا گیا ہی.18 مشتبہ افراد کو ہیٹی سے امریکا منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ قتل کی سازش کے الزامات کا سامنا کریں گے۔ عالمینقشے دیکھیںانہیں 20 ستمبر 2026 کو امریکی فوجی طیارے کے ذریعے فلوریڈا پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

موئس کو 7 جولائی 2021 کو دارالحکومت پورٹ او پرنس میں اپنی نجی رہائش گاہ پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا،ان کی اہلیہ بھی حملے میں زخمی ہوئی تھیں۔

ان 18 افراد میں 17 کولمبین سابق فوجی اور ہیٹی کی وزارتِ انصاف سے وابستہ ایک سابق اہلکار جوزف بادیو شامل ہیں۔امریکی حکام کے مطابق اس کیس میں اب تک 30 افراد پر فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔ مئی 2026 میں فلوریڈا کی ایک وفاقی جیوری نے چار افراد کو قتل کی سازش میں مجرم قرار دیا تھا۔ہیٹی میں مقدمے کی کارروائی طویل عرصے سے تعطل کا شکار رہی، جس کی بڑی وجوہات میں ملک میں گینگ تشدد، عدالتی نظام پر دبا اور ججوں کو لاحق خطرات شامل ہیں۔