انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

منگل 22 ستمبر 2026 20:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2026ء) انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے اعلان کردہ نتائج کے مطابق ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کر کے طلبا پر سبقت لے لی بورڈ کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق پنجاب کالج فار ویمن سٹلائٹ ٹان کی عطفہ جاوید رولنمبر 729581 نے 1156 نمبر لے ڈویژن بھر میں پہلی، اسی کالج کی نور فاطمہ رولنمبر 714151 نے 1151 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پنجاب کالج فار ویمن تلہ گنگ کی نبیہہ ایمان رولنمبر 754665 اور پنجاب کالج ڈی نائن کیمپس سٹلائٹ ٹان کے منیب شاہ رولنمبر 731446 نے 1142 نمبر لے کر ڈویژن بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی گروپ وائز الگ الگ پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی تفصیلات کے مطابق پری میڈیکل گروپ برائے طلبا میں کپس کالج فار بوائز سکستھ روڈ راولپنڈی کے محمد بن جلیل رولنمبر 748192 نے 1130 نمبر لے کر پہلی، پنجاب کالج آف سائنس تلہ گنگ کے محمد واصل منعم رولنمبر 736835 نے 1113 نمبر لے کر دوسری اور کیڈٹ کالج فتح جھنگ ہائیر سیکنڈری سکول فتح جھنگ کے محمد طلحہ عارف رولنمبر 752546 نے 1109 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پری میڈیکل گروپ برائے طالبات میں پنجاب کالج فار ویمن سٹلائٹ ٹان کی عطفہ جاوید رولنمبر 729581 نے 1156 نمبر لے کر پہلی، اسی کالج کی نور فاطمہ ساجد رولنمبر 714151 نے 1151 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب گرلز کالج آف سائنس اینڈ کامرس پنڈی گھیب کی کورسمہ تنزیل رولنمبر 752119 نے 1135 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی پری انجینئرنگ گروپ برائے طلبا میں پنجاب کالج گوجرخان کے محمد ابراہیم علی رولنمبر 747713 نے 1120 نمبر لے کر پہلی، پنجاب کالج ڈی نائن کیمپس سٹلائٹ ٹان کے محمد ریحان علی رولنمبر 748942 نے 1119 نمبر لے کر دوسری اور کونکورڈیا کالج فار بوائز کلرسیداں کے علی رولنمبر 760145 نے 1118 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پری انجینئرنگ گروپ برائے طالبات میں پنجاب کالج فار ویمن تلہ گنگ کی نبیہہ ایمان رولنمبر 754665 نے 1142 نمبر لے کر پہلی، اسی کالج کی کنزہ بابر رولنمبر 724761 نے 1113 نمبر لے کر دوسری اور ڈویژنل پبلک ہائیر سیکنڈری سکول گرلز برانچ مری روڈ راولپنڈی کی آصفہ ارشد عباسی رولنمبر 714585 نے 1107 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جنرل سائنس گروپ برائے طلبا میں پنجاب کالج ڈی نائن کیمپس سٹلائٹ ٹان کے منیب شاہ رولنمبر731446 نے 1142 نمبر لے کر اپنے گروپ میں پہلی، رائل کالج آف سائنس فار بوائز چکوال کے محمد سمیر ناصر رولنمبر 755221 نے 1121 نمبر لے کر دوسری اور لارنس کالج گھوڑا گلی مری کے منصور عاشق رولنمبر 717524 نے 1120 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح جنرل سائنس گروپ برائے طالبات میں سپیریئر کالج فار گرلز فتح جھنگ کی ثنا مریم رولنمبر 700443 نے 1140 نمبر لے کر پہلی، رائل کالج آف سائنس فار گرلز چکوال کی تحریم شاہد رولنمبر 753692 نے 1125 نمبر لے کر دوسری اور کلر کہار ہائیر سیکنڈری سکول فار گرلز پنڈ دادنخان کی فریال فاطمہ رولنمبر 726466 نے 1120 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی کامرس گروپ برائے طلبا میں سپیریئر کالج آف کامرس سکستھ روڈ کے بالاج جاوید رولنمبر 731554 نے 1099 نمبر لے کر پہلی، اسی کالج کے محمد ارتضی رولنمبر 761143 نے 1094 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج ڈی نائن کیمپس سٹلائٹ ٹان کے محمد علی رولنمبر 748978 نے 1074 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی کامرس گروپ برائے طالبات میں سپیریئر کالج فار گرلز فتح جھنگ کی عتیقہ یاسمین رولنمبر 732693 اور پنجاب کالج فار ویمن سٹلائٹ ٹاؤن کی سارہ خان رولنمبر 758528 نے 1058 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ راولپنڈی کالج آف کامرس فار گرلز صدیقی چوک کی مستبشہ رولنمبر 728840 نے 1074 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج فار ویمن گوجرخان کی کرن رمضان رولنمبر 746545 نے 1048 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہومینیٹیز گروپ برائے طلبا میں دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈ دادنخان کے زوہیب عمران رولنمبر 710239 نے 1013 نمبر لے کر پہلی، اسی مدرسے کے جواد محمود ملک رولنمبر 710235 نے 996 نمبر لے کر دوسری اور پرائیوٹ حیثیت سے امتحان دینے والے لالہ زار راولپنڈی کے رہائشی عبدالقدیر رولنمبر 719424 نے 994 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہومینیٹیز گروپ برائے طالبات میں گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن جھنڈا چیچی راولپنڈی کی اسما عامر رولنمبر 714237 نے 1074 نمبر لے کر پہلی، کیمرج انٹرنیشنل سائنس کالج فار گرلز تلہ گنگ کی سمیہ اسما رولنمبر 753543 نے 1065 نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن ٹمن تلہ گنگ کی علیشبہ فاروق رولنمبر 737189 نے 1064 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :