Live Updates

سعودی پولیس نے بھیک مانگنے کے الزام میں ایک غیر ملکی عورت کو گرفتار کرلیا

عسیر ریجن کی پولیس نے غیر ملکی عورت کو گرفتار کرکے حکام کے حوالے کردیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 23 ستمبر 2026 17:57

ریاض  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر 2026ء) عسیر ریجن کی پولیس نے بھیک مانگنے کے الزام میں ایک غیر ملکی عورت کو گرفتار کرلیا ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق عسیر ریجن کی پولیس نے بھیک مانگنے کے الزام میں ایک غیر ملکی خاتون رہائشی کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ پبلک سیکیورٹی نے شہریوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے عطیات سرکاری طور پر منظور شدہ پلیٹ فارمز کے ذریعے دیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ رقوم حقیقی ضرورت مندوں تک پہنچیں۔ سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام وزارت داخلہ کی جانب سے بھیک مانگنے کے رجحان کا اس کی تمام اشکال اور مظاہر میں مقابلہ کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔

Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات