زرعی یونیورسٹی پشاور میں ادارہ جاتی معیارِ تعلیم سرکل کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
بدھ 23 ستمبر 2026 22:23
(جاری ہے)
اجلاس میں IPR Preparation اور Follow-up Committees کی تشکیل کی منظوری دی گئی جن کا مقصد ادارہ جاتی معیار سے متعلق تقاضوں کی مؤثر تیاری، عملدرآمد، نگرانی اور فالو اَپ کو یقینی بنانا ہے۔
اس موقع پر یونیورسٹی کی "کوالٹی پالیسی" بھی اجلاس میں پیش کی گئی، جسے IQC نے باقاعدہ طور پر منظور کر لیا۔ اس منظوری کو یونیورسٹی کے معیارِ تعلیم اور ادارہ جاتی معیار کے نظام کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔اجلاس میں Assessment Team Report بھی تفصیل سے پیش کی گئی اور اس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسی طرح Self-GPR Report بھی IQC کے سامنے پیش کی گئی اور اس سے متعلق پیش رفت اور آئندہ کے اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر یونیورسٹی کے مختلف ڈگری پروگرامز کی ایکریڈیٹیشن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، بالخصوص سال 25-2024 اور 26-2025 کے دوران ہونے والے ایکریڈیٹیشن وزٹس اور متعلقہ پروگرامز کی ایکریڈیٹیشن کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان و شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی میں معیارِ تعلیم کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، IQC کے فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور مسلسل معیار میں بہتری (Continuous Quality Improvement) کے کلچر کو مزید فروغ دیا جائے گا۔اجلاس میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اللہ خان، ڈائریکٹر اوریک پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف، ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد، ڈائریکٹر ٹیچنگ دلدار حسین، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سیار قاضی، پروفیسر ڈاکٹر نوید اللہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر سعد سعود الرحمٰن، ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر محمد کامران نے شرکت کی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ایچ ای سی نے ممتاز قومی پروفیسر ایوارڈ 2026 کیلئے سرکاری و نجی شعبے کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اہل پروفیسرز سے نامزدگیاں طلب کر لیں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026 سمسٹر کے داخلوں کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
ایچ ای سی کے نام پرجعلسازی، شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری
-
انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان
-
سرکاری و نجی شعبے کے تعلیمی اداروں کیلئے مساوی اور میرٹ پر مبنی پالیسی اختیار کی جا رہی ہے، چیئرمین ایچ ای سی
-
پنجاب کے سرکاری سکولوں کی بہتری، گریڈزمنصوبے پراہم پیش رفت
-
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبرسلپ جاری
-
سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے 4 امیدواروں کے صفر نمبر
-
پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن فیس میں بڑے اضافے کی تجویز
-
تعلیمی نظام کو اے آئی کے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے‘ علی ڈار
-
پنجاب حکومت کا سکول ٹیچر انٹرنزکی دوبارہ بھرتی کا اہم فیصلہ
-
ایچ ای سی کا غیر ملکی جامعات کے ساتھ تعاون کے تحت پاکستان میں پیش کیے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں داخلے یا فیس کی ادائیگی سے قبل متعلقہ ادارے اور پروگرام کی ایچ ای سی سے منظوری کی تصدیق کرنے کا ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.