زرعی یونیورسٹی پشاور: اکیڈمک کونسل کے 61ویں اجلاس میں اہم تعلیمی امور کی منظوری

جمعہ 25 ستمبر 2026 17:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2026ء) زرعی یونیورسٹی پشاور کا اکیڈمک کونسل کا 61 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان (فل برائٹر) کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ تر جمان زرعی یونیورسٹی پشاور کے مطابق اجلاس کا ایجنڈا رجسٹرار ڈاکٹر عبدالسلام نے پیش کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق مختلف امور زیربحث لائے گئے جن میں 90، 91 ، 92 ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ، فیکلٹی آف نیوٹریشن سائنسز کی 17 ویں بورڈ آف فیکلٹی، فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز کی 25 ویں بورڈ آف فیکلٹی و فیکلٹی آف اینمل ہسبنڈری اینڈ ویٹرنری سائنسز کی 22 ویں بورڈآف فیکلٹی، ایگریکلچر، الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے متعلق ہائرایجوکیشن کمیشن انڈرگریجویٹ ریوائزڈ کرائٹیریا اختیار کرنا سمیت دیگر سفارشات کی توثیق کرتے ہوئے سنڈیکیٹ سے منظوری کی سفارش کی گئی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کو اعلیٰ مقام پر پہنچانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی، فیکلٹی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں طلباء کی رہنمائی کریں۔اس موقع پر فیکلٹی ڈینز چیئرمین، ڈائریکٹرز سمیت فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :