جامعہ کراچی اور ہیومن رائٹس کونسل کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعہ 25 ستمبر 2026 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2026ء) جامعہ کراچی کے شعبہ عمرانیات اور ہیومن رائٹس کونسل کے درمیان انسانی حقوق کے فروغ، سماجی مسائل پر تحقیق، عوامی آگاہی اور طلبہ کی عملی تربیت کے لیے مفاہمتی یادداشت پرگزشتہ روزوائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں دستخط کیے گئے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت دونوں ادارے ورکشاپس، سیمینارز اور کانفرنسز کے انعقاد، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، ڈیجیٹل رائٹس اور سماجی مسائل سے متعلق علمی کام، جبکہ طلبہ کے لیے انٹرن شپ اور فیلڈ لرننگ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے باہمی تعاون کریں گے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت شعبہ عمرانیات کے اساتذہ، پی ایچ ڈی اسکالرز اور ایم فل محققین کو انسانی حقوق سے متعلق تحقیقی مضامین اور پالیسی بریفز کی تیاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ منتخب تحقیقی مواد کی اشاعت بھی عمل میں لائی جائے گی۔ معاہدے کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے، جس میں باہمی رضامندی سے توسیع کی جاسکتی ہے۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان اور ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے ڈاکٹر شاہ رخ نے دستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :