اسلامی یونیورسٹی کے اسلامی تحقیقاتی ادارے کا مسلم جنوبی ایشیا میں ’’اسلام اور مذہب‘‘ کے تصور کی حدود کے موضوع پر خصوصی لیکچر
جمعہ 2 اکتوبر 2026 22:55
(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹر برینن ڈی انگرام نے اپنے خطاب میں اسلام کو مذہب کے طور پر متعین کرنے کے تاریخی اور قانونی مضمرات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ قرآنی اصطلاح ’’دین‘‘ کو انگریزی لفظ ’’مذہب‘‘ کے مترادف قرار دینا ایک تاریخی ارتقائی عمل کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے برصغیر میں برطانوی دور کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نوآبادیاتی نظام نے مذہب کو نجی عقیدے کے معاملے کے طور پر سمجھنے کے تصور کو فروغ دیا، جسے قانون، ثقافت اور سیاست سے الگ تصور کیا گیا۔ انہوں نے 1858ء کے ملکہ وکٹوریہ کے اعلان، نوآبادیاتی عدالتوں میں اسلامی فوجداری قانون کے خاتمے اور 1863ء کے مذہبی اوقاف ایکٹ کا بھی ذکر کیا۔ پروفیسر انگرام نے اسلام اور مذہب کے باہمی تعلق کے حوالے سے مسلم اہل علم کے تین مختلف فکری رجحانات بھی بیان کئے، جن میں ’’اسلام ایک مذہب ہے‘‘، ’’اسلام محض مذہب نہیں بلکہ طرز زندگی ہے‘‘ اور ’’اسلام مذہب نہیں ہے‘‘ شامل ہیں۔ انہوں نے تقسیم ہند سے قبل اور بعد کے مسلم علمی مباحث کا حوالہ دیتے ہوئے اس موضوع پر پائے جانے والے مختلف فکری زاویوں کو اجاگر کیا۔ لیکچر کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست ہوئی جس میں شرکا نے موضوع کے تاریخی، قانونی اور فکری پہلوؤں پر اظہار خیال کیا اور مقرر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026 سمسٹر کے داخلوں کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
ایچ ای سی کے نام پرجعلسازی، شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری
-
انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان
-
سرکاری و نجی شعبے کے تعلیمی اداروں کیلئے مساوی اور میرٹ پر مبنی پالیسی اختیار کی جا رہی ہے، چیئرمین ایچ ای سی
-
پنجاب کے سرکاری سکولوں کی بہتری، گریڈزمنصوبے پراہم پیش رفت
-
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبرسلپ جاری
-
سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے 4 امیدواروں کے صفر نمبر
-
پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن فیس میں بڑے اضافے کی تجویز
-
تعلیمی نظام کو اے آئی کے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے‘ علی ڈار
-
پنجاب حکومت کا سکول ٹیچر انٹرنزکی دوبارہ بھرتی کا اہم فیصلہ
-
ایچ ای سی کا غیر ملکی جامعات کے ساتھ تعاون کے تحت پاکستان میں پیش کیے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں داخلے یا فیس کی ادائیگی سے قبل متعلقہ ادارے اور پروگرام کی ایچ ای سی سے منظوری کی تصدیق کرنے کا ..
-
1134 نمبر لینے کے باوجود دوسری پوزیشن نہ ملنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.