چھٹی حج کانفرنس سعودی عرب کے شہر جدہ میں آئندہ ماہ ہو گی
پیر 5 اکتوبر 2026 13:34
(جاری ہے)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا کہ یہ کانفرنس 2027 کے حج سیزن کی ابتدائی تیاریوں کا ایک اہم حصہ ہوگی۔ اس میں شریک اداروں کو معاہدوں کو حتمی شکل دینے، آپریشنل اور ضابطہ جاتی امور پر بات چیت کرنے، نئے اقدامات اور حل پیش کرنے، شراکت داریاں قائم کرنے اور سالانہ حج کے لیے تیاریوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔
یہ تقریب سعودی عرب کی ان وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد حج کے لیے خدمات کے نظام کو ترقی دینا، عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور ’’وژن 2030‘‘اور ’’پِلگرم ایکسپیرینس پروگرام‘‘کے اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔ایک عالمی پلیٹ فارم کی حیثیت سے، یہ کانفرنس دنیا بھر کے حکام، فیصلہ سازوں اور ماہرین کو مسائل کے حل پیش کرنے ،شعبے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنے اور اپنی مہارتوں کا تبادلہ کرنے کے لیے عالمی پلیٹ فارم فراہم کرے گی ۔ کانفرنس کا پروگرام تین اہم حصوں (ٹریکس) پر مشتمل ہوگا۔ پہلا حصہ بنیادی ڈھانچے اور آپریشنل خدمات پر مرکوز ہوگا، جس میں نقل و حمل اور لاجسٹکس، بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کا انتظام، رہائش اور مہمان نوازی، اور کیٹرنگ و خوراک کی خدمات شامل ہیں۔ دوسرا حصہ سہولت کاری اور انضمام پر مرکوز ہوگا، جس میں سکیورٹی اور تحفظ، صحت کی دیکھ بھال، میڈیا اور مواصلات، اور ٹیکنالوجی اور جدت طرازی جیسے امور شامل ہوں گے۔تیسرا حصہ پائیدار ترقی کا احاطہ کرے گا، جس میں غیر منافع بخش شعبہ، انٹرپرینیورشپ ، تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی، اور عازمین کے تجربے کو بہتر بنانے کے اقدامات شامل ہوں گے۔ اس موقع پر 67,000 مربع میٹر سے زائد رقبے پر محیط خصوصی نمائش بھی منعقد کی جائے گی، جس میں 150 سےزیادہ ممالک کے ادارے اور خدمات و حل فراہم کرنے والے شریک ہوں گے۔ اس نمائش میں حکومت اور صنعت کے رہنما، عازمینِ حج کے امور کے دفاتر اور خدمات فراہم کرنے والے ادارے، نیز ہوا بازی، نقل و حمل، مہمان نوازی، صحت کی دیکھ بھال، بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، جدت طرازی، افرادی قوت، سرمایہ کاری اور کاروباری ترقی کے شعبوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔اس وسیع تر پروگرام میں خصوصی فورمز، پینل مباحثے، گول میز کانفرنسیں، ورکشاپس اور کاروباری ملاقاتیں شامل ہوں گی۔ یہ نمائش نئے اقدامات اور معاہدوں کے آغاز، نیز جدید حل اور ایجادات کی نمائش کے لیے بھی پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔اس نمائش کے گزشتہ ایڈیشن میں 150 سے زیادہ ممالک سے 2 لاکھ 4 ہزار زائرین اور 270 نمائش کنندگان نے شرکت کی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چھٹی حج کانفرنس سعودی عرب کے شہر جدہ میں آئندہ ماہ ہو گی
-
سعودی فرمانروا نے امیر قطرکو اکتوبر میں ہونے والی جی سی سی، یورپی سمٹ میں مدعو کرلیا
-
سعودی عرب کے جنوبی مغربی علاقے عسیر میں حوثی میزائل کا ملبہ گرنے سے ایشیائی باشندہ زخمی
-
ایران جنگ، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور عمل میں تضاد سامنے آ گیا
-
صدرٹرمپ کی کابینہ کے اہم ارکان کی کیمپ ڈیوڈ میں خفیہ ملاقات
-
فلائی دبئی حادثے کے بعد دبئی سے اسرائیل کیلئے پہلی پروازروانہ
-
اسرائیل کی پرواز میں پیش آیا واقعہ دہشت گردی ہے، متحدہ عرب امارات
-
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ
-
معافی نہ مانگنے پر جنوبی کوریا کی یوکرین کو دھمکی
-
ڈیزل برآمدات بند کرنے کی صدرٹرمپ دھمکی ؛ یورپی یونین نے مسترد کردی
-
فرانس میں طلبہ احتجاج شدت اختیار کر گیا، 400 سے زائد اسکول بند
-
عجمان ٹریفک حادثے میں ٹانگ سے محروم ہونیوالے بھارتی شہری کو 6 لاکھ 55 ہزار درہم معاوضہ مل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.