Live Updates

سعودی فرمانروا نے امیر قطرکو اکتوبر میں ہونے والی جی سی سی، یورپی سمٹ میں مدعو کرلیا

پیر 5 اکتوبر 2026 13:34

سعودی  فرمانروا  نے امیر قطرکو اکتوبر میں ہونے والی جی سی سی، یورپی ..
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2026ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو دوسری جی سی سی، یورپی سمٹ میں شرکت کی دعوت دے دی جو مملکت کی میزبانی میں 24 اکتوبر کو منعقد ہو گی۔ اردو نیوز کے مطابق قطر میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ سعد بن منصور نے گزشتہ روز لوسیل پیلس میں امیر قطر سے ملاقات کی اور انہیں دعوت نامہ پہنچایا۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات کومزید فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کو جی سی سی، یورپی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

(جاری ہے)

کویت اور بحرین میں سعودی عرب کے سفیروں نے امیر کویت اور بحرین کے فرمانروا سے ملاقات کے دوران سمٹ میں شرکت کے دعوت نامے پہنچائے۔

یاد رہے کہ پہلا جی سی سی، یورپی سربراہی اجلاس اکتوبر 2024 کو برسلز میں منعقد ہوا تھا۔ یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوستا نے ستمبر میں کہا تھا کہ دونوں بلاکس کے درمیان شراکت داری پولیٹکل ڈائیلاگ، کوآرڈینیشن اور انگیجمنٹ پر مبنی ہے جس کا مقصد عالمی اور علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ماضی، حال اور مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے، جی سی سی، یورپی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا وقت آگیا ہے۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :