آئیگا سویٹیک چائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلزٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئی

پیر 5 اکتوبر 2026 13:36

آئیگا سویٹیک چائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلزٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2026ء) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور چھ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگا سویٹیک اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔25 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں کروشین حریف کھلاڑی ڈونا ویکچ کو شکست دی۔

(جاری ہے)

ای ایس پی این کے مطابق اے ٹی پی چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے قومی ٹینس سینٹرمیں جاری ہیں۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور چھ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگا سویٹیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کروشین حریف کھلاڑی ڈونا ویکچ کو6-4، 6-7(0-7)اور2-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :