سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھنے کا امکان

بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شمولیت ہوسکتی ہے: ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 5 اکتوبر 2026 10:55

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اکتوبر 2026ء ) سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو ہی کپتان برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے احمد دانیال، سعد مسعود ،حیدر علی اور وسیم جونیئر کو ممکنہ طور پر ڈراپ کردیا جائے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز 9 ، 11اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوں گے۔ 
سیریز کے لیے سکواڈ کے اراکین کا اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے۔