بھارت کیخلاف ڈٹ جانے پر سابق کرکٹرز کی حسن نواز کی تعریف
حسن نواز نے کیا ہی شاندار اننگز کھیلی،شاہدآفریدی…حکمت عملی کی کچھ غلطیاں اچھی کوششوں پر پانی پھیر دیتی ہیں،محمد حفیظ
پیر 5 اکتوبر 2026 14:49
(جاری ہے)
حفیظ نے لکھا کہ کھیل کے دوران حکمت عملی کی کچھ غلطیاں کئی اچھی کوششوں پر پانی پھیر دیتی ہیں،مجھے یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح کوئی بھی ان غلطیوں کو تسلیم نہیں کریگا اور اسی وجہ سے ہم بطور ٹیم وہیں رک گئے۔
اس کے باوجود، انتہائی باصلاحیت حسن نواز کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے حسن نواز کی اننگز کی تعریف کی اور ایکس پر لکھا کہ حسن نواز نے کیا ہی شاندار اننگز کھیلی، یہ واقعی اعلیٰ معیار کی اور ہر لحاظ سے گولڈ میڈل کے قابل اننگز تھی۔انہوں نے لکھا کہ لڑکوں! ہمت نہ ہارنا آپ کا مقابلہ کرنے کا انداز بہت پسند آیا۔محمد یوسف نے آفریدی کے خیالات کی تائید کی اور بھارت کے خلاف نواز کی کارکردگی کو ’’مضبوط‘‘قرار دیا۔یوسف نے لکھا کہ حسن نواز نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے گزشتہ تسلسل کو برقرار رکھا، پاکستان نے کامیابی کے حصول کے لیے مختلف پہلوؤں سے مثبت پیش رفت کی ہے۔بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 192 رنز بنا سکی۔ حسن نواز کی 96 رنز کی شاندار اننگز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ دیگر بیٹرز میں صائم 29، معاذ 23، فرحان 10، عبدالصمد 9 اور عثمان 3 رنز بنا سکے۔ اس طرح بھارت نے فائنل معرکہ سر کر کے ایشین گیمز کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی کا عمران خان کو سالگرہ کی مبارک باد دینے سے گریز، شائقین میں غم و غصہ پھیل گیا
-
احمد شہزاد نے ’بے بی سیلیبریشن‘ پر صائم ایوب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
-
پاکستان اورسری لنکا کرکٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
میکسیکن فٹبالر نے امریکی کھلاڑی کو دونوں ہاتھوں سے تھپڑمار دیئے، ویڈیو وائرل
-
کپتان کا مشکل وقت میں ذمہ داری سنبھالنا کوئی نئی بات نہیں ، ڈیرن سیمی
-
رونالڈو کے بیٹے رونالڈو جونیئر کے مستقبل کے حوالے سے افواہوں کا بازارگرم
-
ایشین گیمز میں بھارت کے نوجوان کرکٹر نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
-
وائیڈ گیند پرچھکا، کرکٹ کی تاریخ کا ایسا انوکھا واقعہ جو پہلے کبھی نہ ہوا
-
سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بڑے ناموں کی واپسی کی تیاریاں شروع
-
بھارت کیخلاف ڈٹ جانے پر سابق کرکٹرز کی حسن نواز کی تعریف
-
دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا ، پہلا میچ جمعہ کو کھیلا جائیگا
-
پاکستان اورسری لنکا انڈر 17 سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.