سپریم کورٹ نے اعلی عدلیہ کے ازخود نوٹس اختیارات کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء) سپریم کورٹ نے اعلی عدلیہ کے ازخود نوٹس اختیارات کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ ازخود اختیارات کی حدود متعین کرنے والا لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

16 مارچ کو وطن پارٹی نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے حوالے سے حاصل اختیارات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جسے رجسٹرار نے غیر متعلقہ فریق بناکر خارج کردیا تھا اور اعتراضات لگائے تھے جس پر بیرسٹر ظفراللہ نے اپیل دائر کی تھی۔ جسٹس ناصرالملک نے جمعہ کے روز اپیل منظور کرلی اور رجسٹرار کے اعتراضات ختم کردئیے اب اس درخواست کی سماعت ایک لارجر بینچ کرے گا۔