سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجا ز احمد نجی بینک کے مقروض نکلے ، بینکنگ کورٹ نے جائیداد کی نیلامی کا حکم دیدیا ، جائیداد نیلام کرکے بینک کو واپس کیا جائے ، بینکنگ کورٹ کا حکم

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء ) لاہور کی بیٹنگ کورٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کی جائیداد کی نیلامی کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے نجی بینک سے پچاس لاکھ روپے بطور قرض لیا تھا جو کہ انہوں نے واپس نہیں کیا تھا جس پر نجی بینک نے ان کیخلاف لاہور کی بینکنگ کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا جمعہ کو عدالت نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ ان کی جائیداد کو نیلام کرنے کا اشتہار اخبار میں دیا جائے اور نیلامی کی رقم بینک میں جمع کروائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :