بھارت‘چنائی ریلوے سٹیشن پر 2 دھماکے ،خاتون ہلاک ،14 افراد زخمی ، ٹرینوں کی آمدورفت کو معطل، تحقیقا ت شروع

جمعہ 2 مئی 2014 06:10

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء) بھارت کے شہر چنائی میں ریلوے اسٹیشن پر یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں میں خاتون ہلاک اور 14 افرادزخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے چنائی سینٹرل ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 9 پر کھڑی بنگلور جانے والی گوہاٹی ایکسپریس میں ہوئے۔ دھماکوں کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا،دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق خاتون ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معمولی نوعیت کے دھماکے تھے۔۔حکا م کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں، بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ریلوے سٹیشن پر پہنچ گے اور جگہ کو گھیرے میں لے کر ٹرینوں کی آمدورفت کو معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق یہ دھماکے صبح ساڑھے سات اور پونے آٹھ کے درمیان ہوئے اور اس میں 14 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکے کم شدت کے تھے۔دھماکوں کے وقت یہ گاڑی چینّئی سنٹرل ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر نو پر کھڑی تھی۔پولیس دھماکے کی جانچ کر رہی ہے اور ابھی تک اس کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :