کرکٹ بورڈ سلیم ملک پابندی کیس کا دوبارہ جائزہ لے گا،سلیم ملک نے رابطہ کیا ہے اور بعض دستاویز دی ہیں۔نجم سیٹھی

جمعہ 2 مئی 2014 06:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ میچ فکسنگ کے جرم میں تاحیات پابندی کا سا منا کرنے والے سابق کپتان سلیم ملک کی پابندی ختم کرنے کے لئیان کے کیس کا جائزہ لے گا۔ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ سلیم ملک نے ان سے رابطہ کیا ہے اور بعض دستاویز دی ہیں۔ جن میں بتایا گیا ہے کہ انہیں عدالت نے کلین چٹ دے دی ہے اور بری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ٹیلی وڑن انٹرویو میں سیٹھی نے مزید بتایا کہ ملک نے اس حوالے سے کچھ دستاویزات بھی بھیجی ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ میں نے سلیم ملک سے کہا ہے کہ وہ اگلے کچھ دنوں میں ملاقات کے لیے آئیں کیونکہ ہم ان کے کیس کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ سلیم ملک جنوبی افریقہ کے ہنسی کرونئے اور انڈیا کے محمد اظہر الدین کا شمار ان تین سابق عالمی کپتانوں میں ہوتا ہے جنہیں میچ فکسنگ کی وجہ سے تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑا

متعلقہ عنوان :