
”طارق میر نے اپنے دوست طارق عظیم کے قتل کا انتقام لیا“،طارق عظیم ایم کیو ایم کے قیام کے اصل ماسٹر مائنڈ تھے، طارق عظیم کے قتل کے پیچھے الطاف حسین کا ہاتھ تھا، سیاسی جماعتوں میں تاثر ،الطاف حسین بھارت سے جو کچھ لیتے اور اس کے بدلے جوخدمات دیتے اس کاعلم الطاف کے علاوہ طارق میر،محمد انور اور عمران فاروق کو تھا،طارق میر نے دوست کے قتل کا انتقام لینے کیلئے طویل انتظار کیا اور ایم کیو ایم پر ایسا وار کیا ہے کہ پوری تنظیم کا وجود ہی خطرے میں ڈال دیا
پیر 29 جون 2015 08:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جون۔2015ء)ایم کیو ایم کے بااثر حلقوں میں یہ تاثر تیزی سے تقویت پکڑ رہا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے سابق ممبر طارق میر نے برطانوی پولیس کو اپنا بیان طارق عظیم کے قتل کا انتقام لینے کیلئے ریکارڈ کروایا۔ایم کیو ایم کے مقتول لیڈر طارق عظیم اور طارق میر کلاس فیلو رہ چکے ہیں اور دونوں کی تعلیم چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھی۔
طارق عظیم ایم کیو ایم کے قیام کے اصل ماسٹر مائنڈ تھے۔مہاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اس تنظیم کو انہوں نے الطاف حسین کے ساتھ ملکر آرگنائز کیا۔مہاجر قومی موومنٹ کو جب متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کیا گیا تو الطاف حسین اور طارق عظیم کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے اور اب ایم کیو ایم کے اندر بھی اور دیگر سیاسی جماعتوں میں یہ تاثر بھرپور انداز میں موجود ہے کہ طارق عظیم کے قتل کے پیچھے الطاف حسین کا ہاتھ تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.