حکومت کی عدم مداخلت کی پالیسی کی وجہ سے نیب آج ایک آزاد ادارہ ہے ،نیب ، چیئرمین نیب کی شریف برادران کیخلاف کرپشن مقدمات کو حتمی نتیجہ تک پہنچانے کے لئے سخت ہدایات جاری ، شریف برادران نے عدالت کے حکم امتناعی حاصل کرلیا ، وزیراعظم اور چیئرمین نیب ایک دوسرے کے سامنے سامنے ، نیب زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر بدعنوانی کے بلا امتیاز خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، قمر زمان چوہدری ،بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، بدعنوانی سے نہ صرف ترقی کا عمل بلکہ قانون کی حکمرانی داؤ پر لگ جاتی ہے، اس سے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں بلکہ قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، چیئرمین نیب کا ملتان بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران اظہار خیال
جمعرات 18 فروری 2016 09:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2016ء)قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ہونیوالی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیب وزیر اعظم کی رائے کا احترام کرتا ہے۔ حکومت کی عدم مداخلت کی پالیسی کی وجہ سے نیب آج ایک آزاد ادارہ ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ادارے میں کچھ قباحتیں ورثے میں ملی تھیں جن کی بہتری کے لیے تیزی سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
وزیر اعظم کی تجاویز کی روشنی میں احتسابی عمل کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ادھر چیئرمین نیب نے بھی وزیراعظم نواز شریف کے خاندان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ شریف برادران کیخلاف کرپشن مقدمات کو حتمی نتیجہ تک پہنچانے کے لئے عدالت سے حکم امتناعی کو فوری ختم کرایا جائے ۔(جاری ہے)
شریف برادران نے عدالت عالیہ لاہور سے حکم امتناعی حاصل کرکے نیب کو کرپشن مقدمات کی انکوائری سے روک رکھا ہے ۔
نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف رائے ونڈ روڈ کی تعمیر میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن ، منی لانڈرنگ کیس ، ٹیکس چوری کیسز اور ایف آئی اے میں ناجائز بھرتی مقدمات کی تحقیقات نیب کے پاس موجود ہیں چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ وہ شریف برادران کیخلاف کرپشن مقدمات کی تحقیقات اکتیس دسمبر 2018ء مکمل کی جائے شریف برادران نے نیب انکوائری رکوانے کیلئے عدالت عالیہ لاہور سے حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے خبر رساں ادارے کو نیب ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نیب چوہدری قمر الزمان ڈی جی نیب کو ہدایت کی ہے کہ شریف برادران کے کرپشن مقدمات کو حتمی نتیجہ تک پہنچانے کیلئے عدالت سے حکم امتناعی جلد ختم کرایا جائے اس مقصد کیلئے پراسکیوٹر جنرل ن یب خود عدالت میں حاضر ہوکر حکم امتناعی کے خاتمے کیلئے دلائل دینگے شریف برادران کی طرف سے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرنے کے بعد چوہدری برادران آصف زرداری ، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، یوسف رضا گیلانی اور اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے دیگر حکمران طبقہ کیخلاف مقدمات کی سست روی کا شکار ہوگئے ہیں۔ادھرقومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے بلا امتیاز خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، بدعنوانی سے نہ صرف ترقی کا عمل بلکہ قانون کی حکمرانی داؤ پر لگ جاتی ہے، اس سے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں بلکہ قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے ملتان علاقائی بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ نیب کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو نیب ملتان علاقائی بیورو کی 2015ء کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داری سونپی کی گئی تھی۔ نیب کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم نے 15فروری سے 17فروری کے دوران ملتان بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا تاکہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی طرف سے نئے شروع کئے گئے مقداری گریڈنگ سسٹم کی بنیاد پر ملتان بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد جہاں نیب میں بہت سی اصلاحات متعارف کرائیں وہیں انہوں نے نیب کے تمام علاقائی دفاتر اور نیب ہیڈ کوارٹر کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے معیاری گریڈنگ کا نظام وضع کیا۔ اس نظام کے تحت 80 فیصد حاصل کرنے پر کارکردگی شاندار‘ 60 سے 79 فیصد نمبر حاصل کرنے پر بہت اچھی ‘ 40 سے 49 فیصد نمبر حاصل کرنے پر اچھی اور 40 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے پر کارکردگی اوسط سے کم قرار دی جاتی ہے۔ چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم کو نیب کے تمام علاقائی بیورو ز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی انہوں نے جنوری 2016میں تمام علاقائی بیوروز کراچی راولپنڈی،خیبر پختونخوا،سکھر اور لاہور کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا، 15فروری سے 17فروری کے دوران ملتان بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم نے نیب ملتان بیورو کی سال 2015کی کارکردگی سے متعلق چیئرمین نیب کو بریفنگ دی۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ ملتان بیورو نیب کا حال ہی میں قائم کیا گیا اہم بیورو ہے جو نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ نیب ملتان کو 2015ء میں 1438 شکایات موصول ہوئیں جن پر قانون کے مطابق عمل کیا گیا۔ نیب راولپنڈی نے 2015ء کے دوران124 میں سے87 شکایات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا ہے۔ 61 انکوائریوں میں سے43 کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ 32 انوسٹی گیشن میں سے 23 انوسٹی گیشن مکمل کی گئیں۔ نیب ملتان نے7 بدعنوان افراد کو گرفتار کیا اور بدعنوانی کے 16 ریفرنس عدالتوں میں دائر کئے ۔ نیب ملتان نے 2015ء کے دوران بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 21.13ملین روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم نے معیاری گریڈنگ سسٹم کے تحت آپریشنل کارکردگی انڈیکس 97 فیصدکی بنیاد پر نیب ملتان بیورو کی کارکردگی کو آؤٹ سٹینڈنگ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ڈی جی نیب ملتان بیورو کی قیادت میں نیب ملتان کی کارکردگی کو سراہا اور نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں انہوں نے نیب ملتان کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے میرٹ اور شواہد پر قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ ایوولیشن ٹیم کے کام کو بھی سراہا۔ نیب 1999ء میں قائم کیا گیا اور اسے آگہی اور قانون پر عملدرآمد کے ذریعے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ نیب قومی احتساب آرڈیننس 1999ء کے تحت کام کر رہا ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پورا پاکستان اس کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ نیب کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہے جبکہ اس کے سات علاقائی بیوروز کراچی‘ لاہور‘ پشاور‘ کوئٹہ‘ سکھر‘ ملتان اور راولپنڈی میں ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 18 فروری 2016 کی مزید خبریں
-
پنجاب حکومت کا راجن پور اور تونسہ میں دہشتگردی کیخلاف سرجیکل آپریشن کرانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ نے کراچی میں میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روک دیا، سندھ حکومت کی درخواست پر حکم امتناعی جاری ، بیس فروری کو ہونے والے انتخابات روک دیئے جائیں ،تین مارچ کو عدالتی ... مزید
-
2خواتین سمیت 63سے زائد انتہائی خطرناک انسانی سمگلرز کا تصویری ڈیٹا جاری،لاہور، راولپنڈی سے 8,8افراد جبکہ گجرات، سرگودھا، گوجرانوالہ، جھنگ، سیالکوٹ، گوجر خاں کے تین، تین سمگلرز کی تصاویر پہلی بار ... مزید
-
پشاور، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے مقامی رہنماوٴں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ،سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل خورشید ایڈووکیٹ، سابق ناظم اے این پی حیات ولی آفریدی، صدیق ویلفیئر کے صدر محب اللہ خلیل جلد ... مزید
-
پرویز رشید کا آزاد کشمیر میں سانحہ نکیا ل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی اسلام آباد میں ہندؤں کی عبادت گاہ ‘ کمیونٹی سینٹر اور شمشان گھاٹ تعمیر کرنے کی سفارش ،کمیٹی نے ہندو میرج بل کی شق نمبر 12 کی کلاز III کو مسترد کرد یا ، وزیراعظم کو بھیجی ... مزید
-
نیب کی انتقامی کارروائیا ں برداشت نہیں، رانا ثنا اللہ،وزیراعظم کا نیب بارے بیان مثبت انداز میں لیا جا ئے ،نیب پنجاب میں متحرک ہونا چاہتی ہے تو ہو جائے خوش آمدید کہیں گے،کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ کراچی ... مزید
-
ضلعی عدالت میں بارود برآمدگی کیس میں سابق فوجی آفیسر کرنل تصدق کی ضمانت دولاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور
-
حکومت نے چائنا حب پاور کو بجلی کا یونٹ 8 روپے 12 پیسے میں بیچنے کی منظوری دیدی
-
وزیر اعلی پرویز خٹک کے مشیر سورن سنگھ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جر ما نہ
-
امید ہے پاکستانی ٹیم اگلے ماہ بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کریگی:بھارتی ہائی کمشنر، پاکستا ن کے بغیر ورلڈ ٹی ٹونٹی کا کوئی مزہ نہیں ہوگا ، گرین شرٹس کو بھارت آمد پر سربراہ مملکت کی سکیورٹی ... مزید
-
ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل لینے والے معاذ خان اسپتال داخل
-
مشترکہ چیلنجز سے ایران کے ساتھ مل کرلڑیں گے:روس
-
اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا کوئی پروگرام نہیں: حسن نصراللہ ،سعودی عرب اور ترکی کا شام میں فوجی مداخلت سے گریز مسئلے کے حل میں مدد گار ہو سکتا ہے، سربراہ حزب اللہ کا خطاب
-
ری پبلکن کی بیان بیازی سے دنیا بھر میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں، صدر اوبامہ ،مسلمانوں کے خلاف جذبات بھڑکانے سے ووٹ ملیں گے نہ ٹرمپ صدر بن سکتے ہیں، امریکی صدر ہونا سنجیدہ کام ہے، یہ رائلٹی شو کی میزبانی ... مزید
-
امریکہ اورکیوبا کے درمیان50سال بعد فضائی رابطہ بحال ،دونوں ممالک نے معاہدے پر دستخط کردیئے جس کے تحت یومیہ10پروازیں چلائی جائیں گی
-
ہیلری کلنٹن کی کتے کی آواز نکال کر ری پبلکنز پرسخت تنقید
-
چین نے انسانی حقوق بارے اقوام متحدہ کی تنقید کو مسترد کردیا،زیرِ حراست افراد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے،گرفتاریوں کا تعلق حقوق سلب کرنے سے نہیں،چینی حکام
-
چین نے متنازع جزیرے پر میزائل نصب کر دیئے،امریکی حکام کا دعوی،چین کی تردید، سیٹلائٹ تصاویر پر8میزائل، لانچر ،2 میزائل بیٹریاں ،2 کنٹرول گاڑیاں اوراور ایک ریڈار کا نظام شامل ہے،تائیوان اور ویت نام ... مزید
-
برطانوی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کی تعداد میں اضافہ، 2004 میں تعدا د 6,571جبکہ2014 میں12,255 ہو گئی
-
پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی:سعودی عرب،قطر ،روس اور امریکہ سر جوڑ لئے
-
انقرہ میں دھماکہ، 18افراد جاں بحق،61دیگر زخمی
-
نیب کو کنٹرول کیلئے خصوصی کمیشن بنایا جائے ،وزیر اعظم کو قانونی ماہرین اور قریبی رفقاء کی تجویز،وزیر اعظم کا سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،جلد رابطے کئے جائیں گے،کمیشن کا سربراہ سپریم ... مزید
-
چوہدری نثار ایف آئی اے کے دفاع میں میدان میں آ گئے ، آصف زرداری کو ایف آئی اے کے کردار سے متعلق جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانیکی پیشکش ، ایف آئی آے کو اپنے دور اقتدار میں کسی قسم کے غیر قانونی ،سیاسی ... مزید
-
حکومت کی عدم مداخلت کی پالیسی کی وجہ سے نیب آج ایک آزاد ادارہ ہے ،نیب ، چیئرمین نیب کی شریف برادران کیخلاف کرپشن مقدمات کو حتمی نتیجہ تک پہنچانے کے لئے سخت ہدایات جاری ، شریف برادران نے عدالت کے حکم ... مزید
-
دھرنے کا حصہ ہوتے تو دوسری بڑی قوت ہوتے، آصف زرداری ،تھر میں ایک بچہ بھی مر جائے تو شور مچ جاتا ہے ، گنگارام ہسپتال میں روزانہ کئی بچے مرتے ہیں لیکن کوئی شور نہیں مچاتا ، مسلم لیگ (ن) الیکشن جیتنے کیلئے ... مزید
-
دہشت گردی کی جنگ میں 8702 ارب روپے کا نقصان ہوا ،سرتاج عزیز،سعودیہ کیساتھ1982 سے ملٹری تعاون چل رہا ہے،1200 سو جوان ہر وقت وہاں موجود رہتے ہیں جو سعودی فوجیوں کو تربیت اور تعاون فراہم کرتے ہیں فوجی اتحاد ... مزید
-
”ایل این جی سکینڈل تحقیقات“، نیب کاوزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کے بینک اکاؤنٹس میں رقوم کی ترسیل کی چھان بین کا فیصلہ ،اوگرا قواعد کے برعکس نواز شریف حکومت نے 48ارب ... مزید
-
آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو پارٹی امور چلانے اور صوبائی تنظیمیں تبدیل کرنے کا اختیار دیدیا
-
قومی اسمبلی،پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں،شاہد خاقان، پاکستان نے یکم فروری کو پانچ روپے دیگر ممالک میں چار پیسے کی کمی ہوئی، ایک سال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ... مزید
-
ایکنک کا اجلاس، توانائی اور مواصلات کے شعبوں سے متعلق 5ترقیاتی منصوبوں کی 290 ارب کی منظوری ،توانائی کے تین منصوبوں کیلئے190ارب سے زائد رقم کی منظوری
-
کمانڈر سوئی سدرن کمانڈ سے افغان نیشنل آرمی کے وفد کی کوئٹہ میں ملاقات،باہمی دلچسپی بالخصوص پاک افغان سرحد کے سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ، سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنانے کیلئے مربوط ... مزید
-
وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا مستعفی ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن حامد خان کو مناظرے کا چیلنج
-
اسلام آباد، ڈی ایٹ ممالک کا اجلاس، 10سالہ پرانے ترجیحی تجارتی معاہدہ پر عمل درآمد کروانے پرا اتفاق ،یکم جولائی 2016میں ڈی ایٹ ممالک کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا ، تجارتی ... مزید
-
دبئی،پچاس درہم کے لالچ نے پاکستانی شہری کو دبئی کی جیل میں پہنچادیا،ملزم نے پیدل چلنے والے دوافراد سے پچاس درہم چرائے تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.