میری برطانیہ میں جانے کی خبروں میں کو ئی سچائی نہیں ہے، چوہدری محمد سرور

اتوار 28 فروری 2016 10:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء )پا کستان تحریک انصاف پنجاب کے امیدوار برائے صدر سابق گورنر و رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ میری برطانیہ میں جانے کی خبروں میں کو ئی سچائی نہیں ہے مخالفین ایسی باتیں کرتے رہے ہیں اب میر ا جینا مرنا پا کستان میں ہی ہے،اور میں کبھی بھی برطانیہ کی شہریت حاصل نہیں کروں گا۔

مجھے جو پیا ر اور محبت پا کستان اور پنجاب کی عوام نے دی ہے اسے کبھی بھی فراموش نہیں ہو نے دوں گا۔عوام کے پیار کی وجہ سے پا کستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے پنجاب صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ہر وہ شخص پارٹی انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے جو پا کستان تحریک انصاف کا ممبر ہے ۔چیئرمین عمران خان نے تما م اختیا رات کو نچلی سطح پر منتقل کر نے کیلئے اپنے تما م اختیا رات تقسیم کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس سکے دوران گفتگو کترتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن سے ملک میں تبدیلی کی لہر چلے گی،پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے تما م اختیا رات نچلی سطح پر منتقل کر نے کیلئے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب صدر کیلئے الیکشن لڑوں گا اور انشا ء اللہ کامیاب ہو کر پا کستان تحریک انصاف اور ملک کی ترقی کیلئے خدمات سرانجام دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ بے بنیا د خبروں سے مجھے کو ئی فرق نہیں ،بلکہ میں پا کستان کیلئے کام کر رہا ہوں۔ اس موقع پر رانا آصف توصیف،ڈاکٹر اسد معظم،انجینئر رانا مبشر،کامران ڈار،فردوس رائے،کامران گیلانی،میاں طلحہ و دیگر بھی مو جود تھے۔

متعلقہ عنوان :