لاہور ،ضلعی انتظامیہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں نما یاں کمی کا نیا نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا

جمعہ 4 مارچ 2016 09:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء)ضلعی انتظامیہ لاہور نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں نما یاں کمی کر کے نیا نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا ہے اور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے با قاعدہ طور پر اس کا نوٹیفیکیشن بھی جا ری کر دیا ہے۔نئے نوٹیفیکیشن کے مطا بق چاول باسمتی سپر( نیا)68 روپے فی کلو،چاول باسمتی سپر (پرانا)82 روپے کلو،چا ول (ایری)32روپے کلو، دال چنا (باریک) 100روپے فی کلو، دال چنا (مو ٹی)110روپے فی کلو، دال مسور( باریک)152 روپے فی کلو،دال مسور(موٹی) امپورٹڈ132 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی(امپورٹڈ)235 روپے فی کلو، دال ماش چھلکے والی(امپورٹڈ)230 روپے فی کلو، مونگ دال دھلی ہوئی 142 روپے فی کلو،مونگ دال چھلکے والی152 روپے فی کلو،کالے چنے (موٹے)لو کل95 روپے فی کلو، کالے چنے(باریک)لو کل95روپے فی کلو، سفید چنے موٹے(امپورٹڈ) 98 روپے فی کلو، سفید چنے باریک(امپورٹڈ)112روپے فی کلو، بیسن110 روپے فی کلو، سرخ مرچ(کندری)238 روپے فی کلو، چینی سفید 64 روپے فی کلو کے حساب سے پرچون پر دستیاب ہو نگے جبکہ روٹی (100گرام ) 06روپے ،نان (100 گرام )08روپے ، خمیر ی روٹی (100گرام )08روپے فی عدد ،دودھ 70روپے فی لٹر اور دہی85روپے فی کلو گرام کے حساب سے دستیاب ہو گا۔

(جاری ہے)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئے باسمتی سپر چا ول میں 2روپے،پرانے با سمتی سپر چا ول میں3روپے،اری چاول میں2روپے، مسور دال (باریک) 3روپے،مسور دال(مو ٹی) میں3روپے،دھلی ہو ئی مو نگ دال میں 2روپے،چھلکے والی دھلی ہو ئی مونگ دال میں2روپے،سفید چنا (باریک) میں3روپے،سفید چنا (مو ٹا) میں2روپے،سرخ مرچ میں2روپے اور چینی میں 1روپیہ فی کلو پر کمی کی گئی ہے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے نوٹیفیکیشن پر فوری طور پر عمل درآمد کروائیں۔

متعلقہ عنوان :