آئن چیپل شاہد خان آفریدی کی ایمانداری کے معترف ، آفریدی بطور کپتان فٹ نہیں رہے تاہم انہوں نے شکست پر ایماندارانہ تجزیہ کیا ہے ، چیپل،سرفراز احمد ایک بہت جارحانہ کھلاڑی ہے، مجھے اس کی بیٹنگ کا انداز پسند ہے، آسٹریلیا کیخلاف دیر سے بیٹنگ کیلئے آنے پر حیرانگی ہوئی ، سابق آسٹریلوی کپتان

اتوار 27 مارچ 2016 10:56

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27مارچ۔2016ء)سابق آسٹریلوی کپتان آئن چیپل نے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی 'ایمانداری' کی تعریف کی ہے، جنھوں نے گذشتہ روز اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ 'بحیثیت کپتان فٹ نہیں۔ چیپل نے شاہد آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ایک بہت ایماندارانہ تجزیہ کیا۔چیپل کا کہنا تھا، 'میرا نہیں خیال کہ شاہد آفریدی کو کپتان بنانا ان کے حق میں اچھا ثابت ہوا کیونکہ وہ ایک ایسے مزاج کے انسان ہیں جن کے بارے میں کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ اب کیا کرنے جارہے ہیں اور میرا نہیں خیال کہ اس طرح کا مزاج کپتانی کے لیے مناسب ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے گروپ میچ میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد موہالی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب وہ مزید پاکستانی ٹیم کی قیادت نہیں کریں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اعلان اپنے ملک میں کریں گے.یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل شاہد آفریدی نے واضح طور پر عندیہ دیا تھا کہ یہ میچ ممکنہ طور پر ان کے 20 سالہ کیریئر کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ہو سکتا ہے، اس میچ میں آسٹریلیا سے 21 رنز کی شکست کے بعد پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

آئن چیپل نے کہا کہ سرفراز احمد ایک بہت جارحانہ کھلاڑی ہے، مجھے اس کی بیٹنگ کا انداز پسند ہے، مجھے اس بات پر حیرت ہوئی کہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی اننگز میں وہ اتنی دیر سے بیٹنگ کرنے آئے\چیپل کا مزید کہنا تھا، 'یہ ہمیشہ نہیں ہوسکتا کہ ایک جارحانہ کھلاڑی، جارحانہ کپتان بھی ہو لیکن ایک ایسا شخص جو جارحانہ انداز میں سوچتا ہو ،ایک بہتر آپشن ہوسکتا ہے'

متعلقہ عنوان :