برسلز ہوائی اڈے کو پروازوں کے لیے پھر سے کھول دیا گیا ۔ حکام

پیر 4 اپریل 2016 10:35

برسلز ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اپریل۔2016ء) برسلز کے ہوائی اڈے کو پھر سے پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 22 مارچ کوبرسلز کے ہوائی اڈے پر ہونے والے بم دھماکوں کے بعداسے بند کر دیا گیا تھا جسے 3 اپریل کوپروازوں کے لیے پھر سے کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق گذشتہ روز علامتی طور پریہا ں سے صرف تین پروازیں روانہ ہوئیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ہوائی اڈے اور میٹرو اسٹیشن پر کیے گئے دہشت گردانہ حملوں میں 32افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ان دھماکوں کی ذمے داری شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کی تھی۔