چوہدری نثارکے کمردردکاعلاج سندھ حکومت کے پاس موجودہے،یہاںآ ئیں تومرض ٹھیک ہوسکتاہے،وزیرخوراک سندھ،گرینڈ الائنس کی طرح ماضی میں بھی پی پی پی کیخلاف اتحاد بنتے رہے ہیں ان سے کوئی فرق نہیں پڑا تو اب بھی نہیں پڑے گا ، مصطفےٰ کمال یا ذوالفقار مرزا کو اپنی پا رٹی قیادت پرالزامات نہیں لگا نے چاہئیں، سندھ میں گندم کی خریداری کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس کے لیے کمیٹیاں بھی بنا دی گئیں ہیں،میڈیانشاندہی کرے،سید ناصر حسین شاہ کی نیوپنڈمیں تقریب میں شرکت کے بعدمیڈیاسے گفتگو

پیر 4 اپریل 2016 09:49

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اپریل۔2016ء)سندھ کے وزیرخوراک سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثارکے کمردرد کاعلاج سندھ حکومت کے پاس موجود ہے اگر وہ یہاں آئیں توان کا یہ مرض ٹھیک کرسکتے ہیں وہ اس دن کا انتظار کریں جب ان کو وکیل کی ضرورت پڑے گی میرا بیٹا بیرسٹر ہے اور ان کو ہم مفت میں وکالت فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سکھر کے علاقے نیوپنڈ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ناصر حیسن شاہ کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس میں شامل لوگ یوں تو میرے لیے قابل احترام ہیں مگر سیاسی طور پر وہ صرف خالی ڈبے ہیں پیپلزپارٹی کے خلاف پہلے بھی اتحاد بنتے رہے ہیں ان سے کوئی فرق نہیں پڑا تو اب بھی نہیں پڑے گا ان کا کہنا تھا کہ جب لوگ اقتدار میں ہو تے ہیں تو انہیں سب کچھ نظر کیوں نہیں آتا اقتدا میں ہو تے ہو ئے کیوں کسی کا ضمیر نہیں جا گتا اگر اسے پا رٹی سے نکالا جا ئے تو پھر کیوں وہ الزمات لگاتا ہے مصطفےٰ کمال یا ذوالفقار مرزا کو اپنی پا رٹی قیادت پرالزامات نہیں لگا نے چاہئیں مجھے تو مصطفےٰ کمال کی با تیں معیوب لگتی ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ میں گندم کی خریداری کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس کے لیے کمیٹیاں بھی بنا دی گئیں ہیں سندھ میں گندم کی جتنی فصل ہو تی ہے وہ سب تو حکومت نہیں خرید سکتی ہاں اگر پاسکونے ہم سے گندم لی تو پھر ہم مزید گندم خریدیں گے انہوں نے کہا کہ اس بار دفعہ ایک سو چوالیس لگانے کے مشورے کو مسترد کردیا ہے کیونکہ پنجاب میں گندم کی فصل سندھ سے ایک ماہ بعد اترتی ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ وہاں سے بھی خریدار اآئیں ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈائریکٹ کاشتکارسے گندم خریدیں گے اگر میڈیا کو خریداری کے دوران کوئی بات نظر آئے تو نشاندہی کرے ہم فو ری کاروائی عمل میں لائیں گے ۔