نیٹو ممالک امریکہ کو اخراجات ادا کریں ، ڈونلڈٹرمپ ،نیٹو کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے نہیں بلکہ سوویت یونین کے خلاف بنایا گیا تھا جس کا اب وجود ہی نہیں۔ خطاب

پیر 4 اپریل 2016 10:43

وسکونسن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اپریل۔2016ء) امریکہ میں صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو ممالک امریکہ کو اخراجات ادا کریں ورنہ وہ نیٹو اتحاد کو توڑ دیں گے ۔ ریاست وسکونسن کے شہر راسین میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر امریکہ کی خارجہ پالیسی اور نیٹو اتحاد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نیٹو ممالک کو فوجی تحفظ دے رہا ہے اور وہ ہماری جیب خالی کر رہے ہیں نیٹو کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے نہیں بلکہ سوویت یونین کے خلاف بنایا گیا تھا جس کا اب وجود ہی نہیں نیٹو ممالک یا تو امریکہ کو اخراجات ادا کریں ورنہ بھاڑ میں جائیں نیٹو ٹوٹتی ہے تو ٹوٹ جائے ۔امریکی صدر باراک اوبامہ نے زشتہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ خارجہ پالیسی سے متعلق زیادہ نہیں جانتے اس لئے وہ خارجہ پالیسی پر بیان بازی کم کرے ۔

متعلقہ عنوان :