سرکاری فوج نے 40 سال میں ایک بھی قتل نہیں کیا: شامی مفتی، لوگوں کو ذبح کرنے کا چلن باغیوں نے اپنایا ہے،مفتی احمد بدرالدین حسون
جمعرات 7 اپریل 2016 10:42
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7اپریل۔2016ء)شام میں صدر بشارالاسد کے درباری مفتی احمد بدرالدین حسون کا ایک نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے حقائق سے ایک بار پھر سر منہ انحراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شام کی سرکاری فوج نے گذشہ چالیس برسوں میں ایک بھی شخص کو ذبح نہیں کیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر لوگوں کی گردنیں اڑانیں کا الزام دھرتے ہوئے اسدی فوج کے جرائم کی بھرپور پردہ پوشی کی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام کے سرکاری مفتی جنہیں اپوزیشن کی جانب سے ’مفتی اسد‘ کا لقب دیا گیا ہے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کو ذبح کرنے کا چلن باغیوں نے اپنایا ہے۔ شامی فوج نے چالیس سال میں ایک بھی شخص کی گردن نہیں کاٹی۔شام کے درباری مولوی کا یہ بیان انتہائی مضحکہ خیز اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے شامی فوج کی اپنے شہریوں پر بیرل بموں کی بارش، بمباری طیاروں کے ذریعے پوری پوری بستیوں کو اجاڑ دینے اور لاکھوں بے گناہ بچوں اور خواتین کو خاک وخون میں تڑپانے کے واقعات کا دفاع کرتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ شامی فوج کے ہاتھوں پر کسی بے گناہ کا خون نہیں ہے۔
مفتی حسون نے اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے یورپ کو دھماکوں کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی یورپی ملکوں کو دھمکی نہیں دی، البتہ انہیں نصیحت ضرور کی ہے۔خیال رہے کہ مفتی حسون ماضی میں ایک متنازع بیان میں یورپی ملکوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ اپنے ایک سابقہ بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر شام میں ایک راکٹ گرتا ہے تو شام سے لبنان، وہاں سے یورپ اور فلسطین تک فدائی حملہ آور چل پڑیں گے۔ ان کا یہ دھمکی آمیز ویڈیو بیان آج بھی ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ ’یوٹیوب‘ پر موجود ہے۔حال ہی میں ایک اور بیان میں مفتی حسون نے ایک نیا شوشہ چھوڑا، کہنے لگے شام پر اس لیے جنگ مسلط کی گئی کیونکہ شامی قوم سائنس، صنعت اور زراعت میں دنیا میں تیزی کے ساتھ ترقی کررہی تھی۔یہاں تک کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئن سٹائن نے شام کی عرب اشتراکی بعث پارٹی کے ایک علمی مرکز میں فزکس کی تعلیم حاصل کی تھی۔ ان کے اس بیان پر شامی اپوزیشن کی جانب سے سخت طنز مزاح بھی کیا گیا۔شام کے درباری مفتی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے بعض کارکنوں نے استفسار کیا کہ اسد رجیم جو یہ تک نہیں جانتی کہ اس کی قوم کیا چاہتی ہے وہ بھلا سائنس اور صنعت میں کیسے ترقی کرسکتی ہے۔سرکاری مفتی نے پچھلے برس صدر بشارالاسد کے آبائی شہر اللاذقیہ کا دورہ کیا اور وہاں مذہبی شخصیات سے ملاقات کے دوران انہوں نے فکر اسلامی کی تجدید کی ایک نئی تجویز پیش کی۔ تاہم وہ واضح نہیں کرسکے کہ آیا فکر اسلامی کی تجدید سے ان کی کیا مراد ہے۔ انہوں نے یہ تجویز ایک ایسے وقت میں پیش کی تھی جب یہ خبریں زبان زدعام تھیں کہ صدر بشارالاسد قرآن کریم کی آیات میں تحریف کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ حتیٰ کہ صدر اسد کے پیروکاروں نے بشار الاسد کو سجدے کرنا شروع کردیے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 7 اپریل 2016 کی مزید خبریں
-
آزادکشمیر کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کسی سے اتحاد نہیں کرے گی ،ہ 41حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے، نواز شریف، مسئلہ کشمیر کو اقتدار سنبھالتے ہی اقوام متحدہ کے فورم پر لے کر گئے ،یہ مسئلہ کشمیریوں ... مزید
-
سرکاری دستاویزات نے وزیراعظم کی دعوؤں کا پو ل کھول دیا،نواز شریف نے صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سے لیکر پہلی مرتبہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے تک اپنے صنعتی یونٹوں کی تعداد 1سے 19تک بڑھالی،وزیراعظم نے ... مزید
-
ٹھٹھہ،چیئرمین جئے سندھ تحریک شفیع کرمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
قلات ،سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں پندرہ دہشتگرد ہلاک ، دو کیمپ تباہ ، دو سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے
-
اسلام آبادپولیس دھرنے کے دوران گرفتار افرادکولوٹنے میں مصروف، جامعہ تلاشی کے دوران لی گئی چیزوں کی واپسی کیلئے ہزاروں روپے رشوت لی جارہی ہے
-
وفاقی کابینہ پر ماہانہ9کروڑ 90لاکھ خرچ ہو تاہے،سینٹ کمیٹی کو بریفنگ،ہروزیر کو تنخواہ اور ہاؤس رینٹ کی مد میں ماہانہ3لاکھ49ہزار روپے دیئے جاتے ہیں، کیبینٹ ڈویژن 16کروڑ کا بجٹ واپس کریگا،کمیٹی کا پی ... مزید
-
محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں رواں ہفتہ بارشوں کی پیش گوئی
-
کراچی ،مقامی عدالت نے بیوی کا دانت توڑنے والے شوہرکو 3 سال کی سزا سنادی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان ،فی تولہ سونے کی قیمت49ہزار300روپے سے گھٹ کر49ہزار50روپے پرآگئی
-
برطانوی آ ل راوٴنڈر بین سٹوکس کی والدہ کی ریڈیو سے گفتگو انہیں بتائے بغیر آن ایئرکر دی گئی، ریڈیو سٹیشن میرے بیٹے پر تنقید تو کررہا ہے یہ نہیں بتا رہا ہے دنیا بھر سے کتنے کھلاڑیوں کے حمایت میں پیغام ... مزید
-
غیر ملکی ایجنسیوں کی پاکستان میں مداخلت:سیاسی و عسکری قیادت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ،وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا پانچواں اجلاس ،وفاقی وزراء ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان ... مزید
-
جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، رینجرز پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی حصہ لے رہے ہیں،آئی ایس پی آر
-
کوئٹہ،چمن میں سیکورٹی فورسزکی کا رروائی ،افغان انٹیلی جنس کا ایجنٹ گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ، افغان خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کی گرفتاری فرنٹئیر کور کی بڑی کامیابی ،گرفتاری ... مزید
-
پٹھانکو ٹ واقعہ کی تحقیقات، دفتر خارجہ نے پاکستانی ٹیم کے دورہ بھارت کی تفصیلات جاری کر دیں ،ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا،بعض گو اہان کے بیانات قلمبند کئے،ھارتی قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گواہان ... مزید
-
پارلیمنٹ مشترکہ کمیٹی نے پی آئی اے سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کر لیا،ہڑتالی ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق، پی آئی اے کے 49 فیصد حصص فروخت نہیں ہوں گے،پی آئی اے کی انتظامی کنٹرول ... مزید
-
وزیر اعظم نے پانامالیکس کے سلسلے میں جوڈیشل کمیشن تشکیل د یدیا گیا ، معاملہ اسی کمیشن پر چھوڑنا چاہئے،مولانا فضل الرحمن،ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کوکسی صورت قبول نہیں کرینگے ،میڈیا کوبریفنگ
-
نوازشریف پہلے اداکاری ،پھرکرکٹ میں ناکام ہوئے اورضیاء الحق کے ذریعے سیاست میں آگئے ،نجی ٹی وی کے میزبان کا انکشاف ،چندلاکھ کمانے والے چندسالوں میں 19کمپنیوں کے مالک بن گئے ،21بلین کے قرضے بھی معاف ... مزید
-
شوکت خانم ہسپتال کے اکاوٴنٹس کوئی بھی چیک کرسکتاہے ، عمران خان کا ٹوئٹ
-
نیٹوکی خاتون کرنل کے پاکستانی شوہر کے گھر سے نامعلوم افراد 35لاکھ ڈالرز لے اڑے ،پولیس نے درخواست گزار کو نفسیاتی مریض بنا کر ٹال دیا،نامزد ملزم نے خالی باکس نالہ میں تیرتا ہوا برآمد کرا دیا،پولیس ... مزید
-
”ہم نہ ہو ں ہمارے بعد پاک سر زمین شاد باد“، بلقیس مختار نے اپنی نئی پارٹی کا نیا نعرہ بھی دیدیا
-
پانامہ لیکس کی جوڈیشل انکوائری،حکومت نے دو ناموں پر غور شروع کردیا ،جسٹس اجمل میاں اور جسٹس افتخار محمد چوہدری فیورٹ قرار
-
سعودی عرب پاکستان کو سعودی کھجوروں کا تحفہ دے گا
-
القاعدہ نے شام میں امریکی فضائی حملے میں اپنے اہم کمانڈر ابوالفیراس کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
-
چین نے اصلاح پذیر سیٹلائیٹ خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا
-
بھارتی عدالت نے ممبئی حملوں کے 10ملزمان کو سزائیں سنا دیں،دھماکوں کا اہم مجرم مزمل انصاری سمیت3 ملزمان کو عمر قید جبکہ 3 ملزمان کو 10,10 سال قید کی سزا
-
امریکی فوج میں خودکشیوں کی بلند شرح برقرار ہے ، پنٹاگون ،2015 میں پانچ سو کے قریب حاضر سروس فوجیوں نے خودکشیاں کیں ،رپورٹ
-
شمالی کوریا ، درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی جوہری صلاحیتوں کو فروغ دے رہا ہے ، جنوبی کوریا
-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد میں ایران کو سنحوئی طیاروں کی فروخت پر پابندی عائد نہیں کی گئی ، روس ،روس معائدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے گا ، میخائل یولائینوف
-
اسامہ پیسوں کو سونے میں ڈھال کر محفوظ رکھنا چاہتا تھا ، سی آئی اے
-
امر یکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو پر پابند یا ں لگا نے کی دھمکی دیدی،میکسیکو نے سرحدی دیوار کے لیے رقم نہ دی تو اسکی ترسیلات زر پر پابندی لگوا دیں گے ، بیان
-
سرکاری فوج نے 40 سال میں ایک بھی قتل نہیں کیا: شامی مفتی، لوگوں کو ذبح کرنے کا چلن باغیوں نے اپنایا ہے،مفتی احمد بدرالدین حسون
-
ایران کی سعودی عرب اور بحر ین کو سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں ، ایران جنگ کا خواہاں نہیں مگر تہران پرجنگ مسلط کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ایران کی تلواریں عرب ممالک سے انتقام ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.