بنگلہ دیش ، 2 بسوں میں تصادم ، 13 افراد ہلاک ، 30 سے زائد زخمی

جمعرات 21 اپریل 2016 10:10

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل۔2016ء) بنگلہ دیش میں دو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ شمال مغربی ضلع رانگپور میں ہائی وے پر دو مسافر بسیں تیز رفتاری کے باعث ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :