مصر،محمد مرسی کے خلاف عدالتی فیصلہ موٴخر

اتوار 24 اپریل 2016 11:15

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء)مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے خلاف جاری ایک مقدمے کا فیصلہ ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقدمے کے تحت چونسٹھ سالہ مرسی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے بطور صدر ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے اہم اور خفیہ ریاستی دستاویزات دوحہ حکومت کے حوالے کیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب اس کیس کا فیصلہ سات مئی کو سنایا جائے گا۔ مرسی کے علاوہ دس دیگر افراد پر بھی یہی الزامات عائد کیے گئے۔ عدالتی فیصلے میں تاخیر کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ قبل ازیں مرسی کو ایک مقدمے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے سزائے موت بھی سنائی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :