رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل

اسرائیل رفح پر حملے کے لیے سنجیدہ ہے اور حماس کو نکلنے کا کوئی راستہ نہیں دے گا،مصرکوپیغام

ہفتہ 27 اپریل 2024 13:43

رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) اسرائیلی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مصر کو پیغام دیا گیا ہے کہ رفح پر حملے سے قبل اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کا یہ آخری موقع ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے مصری حکام سے کہا کہ اسرائیل رفح پر حملے کے لیے سنجیدہ ہے اور حماس کو نکلنے کا کوئی راستہ نہیں دے گا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے انٹرویو میں کہا کہ جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں نیا پن دیکھا ہے۔جیک سلیوان سے انٹرویو کے دوران کہا گیا کہ کیا یرغمالیوں کے لیے ہونے والے مذاکرات میں کوئی نئی زندگی ہی تو جیک سلیوان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ موجود ہے۔مصر رفح پر اسرائیلی حملے کی صورت میں غزہ پناہ گزینوں کے مصر میں داخلے کے حوالے سے فکر مند ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ مصر مذاکرات میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔اسرائیلی عہدیدار نے کہاکہ مصر مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔' قطر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی عہدیدار نے کہا 'اسرائیل قطر کو ایک اہم ثالث کے طور پر دیکھ رہا تھا۔ لیکن قطر نے حماس رہنماں کی قطر سے بیدخلی اور ان کی معاونت سے متعلق جواب نہیں دیا ہے۔ اب بھی قطر مذاکرات کا حصہ ہے لیکن اس کی صلاحیت پہلے کے مقابلے میں کم ہے۔' تاہم حماس کا کہنا ہے کہ مصر اور قطر مذاکراتی عمل کے لیے ایک اہم ثالث ہیں۔