سلمان خان کوریواولمپکس کا سفیر بنانے کے معاملے پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے ہتھیارڈال دئیے

سلمان کی جگہ اب سچن ٹنڈولکر کو نیا سفیر بنانے کیلئے ماسٹر بلاسٹر بیٹسمین سے رابطہ کرلیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 10:17

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء)سلمان خان کوریواولمپکس کا سفیر بنانے کے معاملے پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے ہتھیارڈال دئیے۔ نئے سفیر کیلئے سچن ٹنڈولکر سے رابطہ کرلیا۔ریو اولمپکس وہزارسولہ کیلئے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو گزشتہ ہفتہ سفیر مقررکیا گیا جس کے بعد بھارت میں سابق اورموجودہ ایتھلیٹس نے شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

انیس سو اٹھاون اورباسٹھ کے ایشیائی کھیلوں میں بھارت کو سونے کا تمغہ دلانے والے ایتھلیٹ ملکھا سنگھ نے بھی انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو سفیر مقرر کرنا درست فیصلہ نہیں، کیا کوئی بھارتی کھلاڑی اس قابل نہیں تھا کہ اسے سفیر نامزد کیا جاتا۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے ہتھیار ڈالتے ہوئے سلمان خان کی جگہ اب سچن ٹنڈولکر کو نیا سفیر بنانے کیلئے ماسٹر بلاسٹر بیٹسمین سے رابطہ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :