رجب طیب اردگان نے داعش کے خلاف اکیلے ہی کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا

بدھ 18 مئی 2016 10:14

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ وہ انتہا پسند گروہ داعش کے خلاف اکیلے ہی کارروائی شروع کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گذشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں کہا کہ اگر بیرونی مدد نہیں ملتی تو کیلس میں ہونے والے حملوں کے جواب میں ترک فوج خود ہی کارروائی شروع کر دے گی۔واضح رہے کہ ترک علاقہ کیلس شام کے ساتھ متصل ہے، جہاں داعش کے جہادی فعال ہیں۔ یہ جنگجو اکثراوقات ترکی میں راکٹ حملے کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :