امریکا میں پاکستانی سفیر کا روسی سفارتخانے کا دورہ، ماسکو حملے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار

منگل 26 مارچ 2024 14:22

امریکا میں پاکستانی سفیر کا روسی سفارتخانے کا دورہ، ماسکو   حملے  میں ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے روسی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس حملے میں139افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے جس کی ذمہ داری داعش کے نے قبول کی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سفیر نے تعزیتی کتاب میں لکھا کہ آج روس کا غم ہمارا غم ہے کیونکہ پاکستان کو بھی بار بار دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے تعزیتی کتاب میں لکھا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر صورت کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستانی سفیر مسعود خان کی آمد پر ان کے روسی ہم منصب اناتولی انتونوف نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم اس سانحے کا بہادری، وقار اور صبر کے ساتھ سامنا کرنے پر روسی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔