سکیورٹی خدشات ، ترکی جانے والے سیاحوں کی تعداد میں تیس فیصد کمی ریکارڈ

سیاح دہشت گردانہ حملوں اور روس کے ساتھ تنازعات کے بعد سکیورٹی خدشات کے سبب ترکی کا رخ نہیں کر رہے۔

اتوار 29 مئی 2016 10:56

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء)اپریل کے مہینے میں ترکی جانے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں تیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارتِ سیاحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس سال اپریل کے مہینے میں تقریباً 1.75 ملین غیر ملکی ترکی گئے۔ یہ تعداد گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں تقریباً تیس فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سترہ برسوں میں کسی ایک مہینے میں دیکھی جانے والی یہ سب سے زیادہ کمی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سیاح دہشت گردانہ حملوں کی ایک لہر اور روس کے ساتھ تنازعات کے بعد سکیورٹی خدشات کے سبب ترکی کا رخ نہیں کر رہے۔ ترکی روسی سیاحوں کی پسندیدہ منزل رہا ہے تاہم روس سے ترکی جانے والوں کی تعداد میں تقریباً اَسّی فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ان حالات میں ترکی کی معیشت میں کلیدی اہمیت کا حامل سیاحتی شعبہ ایک سنگین بحران سے دوچار ہوتا نظر آ رہا ہے

متعلقہ عنوان :