ترکی، فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،7 افراد ہلاک،8 زخمی ہو گئے

بدھ 6 جولائی 2016 10:20

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جولائی۔2016ء) ترکی کے شمال مشرق میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،ہیلی کاپٹر پر ایک بریگیڈئیر جنرل سمیت 15 فوجی سوار تھے۔

(جاری ہے)

ترک فوج کے سربراہ کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ پہاڑی علاقوں پر مشتمل صوبہ گریسن کے مقام الوکرا میں پیش آیا ،سکورسکی ایس 70 ہیلی کاپٹر جس وقت محو پرواز تھا اس وقت وہاں موسم خراب تھا جو حادثہ کی وجہ ہو سکتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر پر ایک بریگیڈئیر جنرل سمیت 15 افراد سوار تھے جن میں فوجیوں کے خاندان والے بھی شامل تھے ان میں آفیسرز اور بچے بھی تھے۔حادثہ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جن میں فوجی اور ان کے خاندان والے شامل ہیں اور 8 زخمی ہو ئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :