بھارت ، زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ، 6 ہسپتال میں زیر علاج

اتوار 17 جولائی 2016 11:43

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جولائی۔2016ء) بھارت میں زہریلی شراب پینے سے چھ افراد ہلاک اور چھ علیل ہو کر ہسپتال پہنچ گئے بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ریاست اترپردیش کے علاقے علی گنج میں زہریلی شراب پینے سے بارہ افراد کی حالت غیر ہونے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں چھ افراد ہلاک جبکہ چھ تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :