شام ، باغیوں نے روسی ہیلی کاپٹر مارگرایا، دوافسران سمیت پانچ افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر حلب شہرمیں امدادی اشیاء تقسیم کرنے کے بعد بیس کی طرف لوٹ رہاتھا

منگل 2 اگست 2016 10:54

ماسکو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اگست۔2016ء )شام کے صوبے حلب میں روسی ہیلی کاپٹر کو باغیوں نے مارگرایاجس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹرمیں سوار پانچ افراد مارے گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی عسکری حکام نے بتایاکہ زمین سے نشانہ بننے والے ایم آئی 8ہیلی کاپٹرمیں عملے کے تین افراد اور دوافسر سوار تھے جن میں سے کم ازکم چار مارے گئے ہیں ، ہیلی کاپٹر حلب شہرمیں امدادی اشیاء تقسیم کرنے کے بعد بیس کی طرف لوٹ رہاتھاتاہم ابتدائی طورپر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کس گروپ نے نشانہ بنایا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر تباہ ہونیوالے ہیلی کاپٹر کی تصاویر سامنے آگئی ہیں جس کے ملبے سے ممکنہ طورپر باغیوں نے پائلٹ کی لاش نکال لی اور گھسیٹتے ہوئے ایک طرف لے جاکر ایک گاڑی میں رکھ دی اوراس سارے عمل کی ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی۔حملے کے وقت ہیلی کاپٹر پالمیرہ شہر کے اوپر سے گزررہاتھا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ روسی افواج شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت کررہی ہے اور باغیوں کیخلاف برسرپیکار ہے۔

متعلقہ عنوان :