یمن میں سعودی اتحاد کے لیے امریکی خفیہ مشیروں کی تعداد کم کر دی گئی

اتوار 21 اگست 2016 11:52

صنعاء( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء )امریکی بحریہ کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شورش زدہ ملک یمن میں سعودی اتحاد کے لیے متعین امریکی خفیہ مشیروں کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے خفیہ معلومات اور مشاورت کی درخواستوں میں کمی واقع ہو چکی ہے اور اِسی تناظر میں اسٹاف کم کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یمن میں امریکی اسٹاف کی تعداد پانچ سے کم ہو گئی ہے اور اْن کا کردار صرف مشاورت کا ہے۔ یمن میں سعودی اتحاد کی شدید کارروائیوں کے دوران امریکی خفیہ مشیروں کی تعداد پینتالیس تک پہنچ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :