جرمنی، فرانس اور اٹلی کے لیڈروں کی خصوصی میٹنگ

منگل 23 اگست 2016 11:00

برسلز( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء )یورپی اتحاد کے مستقبل اور بریگزٹ کے بعد اٹلی، جرمنی اور فرانس کے لیڈران آج اطالوی شہر وینٹوٹینے میں ہونے والی ایک میٹنگ میں شریک ہونے کے لیے اٹلی پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اٹلی کے وزیراعظم ماتیو رینسی کے ہمراہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ یورپی اتحاد کے لیے سن 1941 میں ’وینٹوٹینے منشور‘ لکھنے والے دانشور الٹیرو اسپینیلی کی قبر پر پھول بھی چڑھائیں گے۔

تینوں لیڈران کی میٹنگ میں سب سے اہم موضوعات سلامتی کی صورت حال اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بتائے گئے ہیں۔ وینٹوٹینے کی مِنی سمٹ اگلے ماہ ستمبر میں براٹی سلاوا میں ہونے والی یورپی لیڈران کی بڑی سمٹ کے ایجنڈے کی راہ بھی ہموار کرے گی۔

متعلقہ عنوان :