نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کو اہمیت دی گئی تو خطے کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کا خواب ادھورا رہ جائیگا،اعزازچوہدری
بھارت اور پاکستان کے درمیان تناؤ سے جنوبی ایشیا کی صورتحال پرنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں،پاکستان امن پسند ملک ہے اورایٹمی جنوبی ایشیا ء میں اعتدال کا مظاہرہ کر رہا ہے،کم سے کم ڈیٹرنس رکھنا ہمارا اصولی موقف ہے تاہم نیوکلیئر سیکیورٹی پاکستان اور بھارت کی مشترکہ ذمہ داری ہے چین کے پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں ، روسی فیڈریشن پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنا رہی ہے، سیکرٹری خارجہ کا جنوبی ایشیاء میں نیوکلیئر سیکیورٹی سے متعلق سیمینار سے خطاب
جمعہ 9 ستمبر 2016 11:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2016ء)سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کو اہمیت دی گئی تو خطے کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کا خواب ادھورا رہ جائیگا،بھارت اور پاکستان کے درمیان تناؤ سے جنوبی ایشیا کی صورتحال پرنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں،پاکستان امن پسند ملک ہے اورایٹمی جنوبی ایشیا ء میں اعتدال کا مظاہرہ کر رہا ہے،کم سے کم ڈیٹرنس رکھنا ہمارا اصولی موقف ہے تاہم نیوکلیئر سیکیورٹی پاکستان اور بھارت کی مشترکہ ذمہ داری ہے،چین کے پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں جبکہ روسی فیڈریشن پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنا رہی ہے۔
جنوبی ایشیاء میں نیوکلیئر سیکیورٹی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان این ایس جی کی رکنیت کا اہل ہے اور اس حوالے سے امتیازی سلوک خطے میں عدم توازن کا باعث بنے گا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی سیاسی اور تجارتی مقاصد کی خاطر ہندوستان کو استثنیٰ دیا جاتا رہا، امریکا نے 2008 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امتیازی سلوک روا رکھا اور ہندوستان نے 2008 کے بعد کئی ممالک سے ایسا مواد حاصل کیا ہے جو جوہری سیف گارڈ کے زمرے میں نہیں آتا۔
سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ ہم نے امریکا کو باور کرایا ہے کہ وہ پاکستان اور ہندوستان کے حوالے سے منصفانہ رویہ اختیار کرے۔اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں اسلحہ کی دوڑ کے حوالے سے کئی تجاویز دیں، لیکن ہماری تجاویز کا کبھی مثبت جواب نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں نیوکلیئر سیکیورٹی نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی توجہ کا مرکز ہے اور یہ پاکستان اور ہندوستان کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔سیکریٹری خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، ہمارا جوہری پروگرام اور ہتھیار استعمال کے لیے نہیں ہیں، بلکہ ہم اپنے دفاع کے لیے کم از کم دفاعی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام انتہائی محفوظ ہے اور ہم نے تمام عالمی معیارات کو یقینی بنایا یے۔ہندوستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کے جارحانہ عزائم خطے کے مفاد میں نہیں اور حال ہی میں ہندوستان نے نیوکلیئر آبدوز متعارف کرائی۔سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے حال ہی میں ہندوستان کو ایٹمی تجربات نہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کی پیشکش کی ہے، کیونکہ پاکستان عالمی سطح پر ایٹمی عدم پھیلاوٴ کا بہت بڑا حامی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواست ویانا میں موجود پاکستان کے سفیر کی جانب سے جوہری توانائی کے عالمی ادارے کو دی گئی۔واضح رہے کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) 48 ممالک کا ایک گروپ ہے، جو نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاوٴ کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے۔پاکستان نے رواں سال مئی میں این ایس جی میں شمولیت کے لیے باضابطہ درخواست دی تھی۔اس حوالے سے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے پاس گروپ میں شمولیت کے حوالے سے مہارت، افرادی قوت اور بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔گروپ نے گزشتہ سال ہندوستان کو این ایس جی میں شامل کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے تھے جس کے بعد پاکستان نے اس کی رکنیت میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔تاہم امریکا کی حمایت کے باوجود ہندوستان کی این ایس جی میں شمولیت کی، چین سمیت متعدد ممالک نے سخت مخالفت کی تھی۔چین کے علاوہ نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، ترکی، جنوبی افریقہ اور آسٹریا ان ممالک میں شامل تھے، جنہوں نے ہندوستان کو این ایس جی کی رکنیت دینے کی سخت مخالفت کی تھی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 9 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
نیپرا نے چینی کمپنی کی جانب سے 60 ارب روپے کی لاگت سے جہلم میں لگائے جانے والے کول پاور منصوبے کا جنریشن لائسنس منسوخ کردیا
-
کراچی، فائرنگ کا نشانہ بننے والے د و پولیس اہلکاروں کو غیر قانونی سیکورٹی ڈیوٹی پر بھیجنے کا انکشاف
-
راولپنڈی ، باپ کی ڈانٹ پر5 بہن بھائیوں کی ز ہریلی گولیاں کھاکر اجتماعی خودکشی کی کوشش
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
-
الیکشن کمیشن ، مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالی سیاسی جماعتوں کو دوبارہ نوٹسز جاری
-
عوام کیلئے خوشخبری ،حکومت کا عیدالاضحیٰ کے دنوں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
-
ارکان اسمبلی و سینیٹرز کے لیے دفاتر اور سٹاف کی سہولت دی جائے تاکہ ارکان اسمبلی اپنا کام جاری رکھ سکیں، سینٹ میں متفقہ تجویز
-
ایل این جی کی کسی صوبہ میں قلت نہیں ،وزارت پٹرولیم
-
یورپی یونین ترکی میں موجود مہاجرین کو کیش کارڈز دے گا
-
افغانستان ، صوبہ اروزگان کے دارالحکومت ترین کوٹ میں طالبان داخل
-
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ”آواز پنجاب “ کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا
-
روس کے خلاف عائد کردہ پابندیوں میں چھ ماہ کی توسیع
-
چین کے جہاز متنازع پانیوں میں پائے گئے،فلپائن
-
اوباما کی سعودی عرب کو فوجی ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش
-
ٹرمپ میں کمانڈر اِن چیف بننے کی صلاحیت نہیں، سابق فوجیو ں کے اہلخانہ کی کانفرنس
-
نیوزی لینڈ :چھ سالہ بچی نے سٹور لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی
-
مارشل لاء نہ لگتا تو پاکستان بے تحاشا ترقی کرتا ،نوازشریف
-
ایاز صادق نے خود کو متنازعہ بنا لیا ، سپیکر نہیں مانتا ،عمران خان
-
نیب ایگزیکٹیوبورڈ کا اجلاس، راجہ پرویزاشرف، شاہد رفیع، شرجیل میمن اور ڈاکٹر احسان علی کیخلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری
-
نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کو اہمیت دی گئی تو خطے کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کا خواب ادھورا رہ جائیگا،اعزازچوہدری
-
خطے میں دہشتگردی کا ذمہ دار انڈیا ہے ، نفیس زکریا
-
امریکی سینیٹ کمیٹی نے پاکستان پر پابندیوں کا امکان مسترد کردیا، این ایس جی میں بھارتی شمولیت کی حمایت نہ کرنے کی تجویز
-
کراچی ،ملیرمیں 12سال بعدتیرچل گیا،پتنگ کٹ گئی
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، چیرمین ایف بی آر کا پانامہ لیکس پر بریفنگ دینے سے انکار
-
31جولائی کو گردشی قرضہ کی مالیت1334 ارب تھی، سینٹ وقفہ سوالات میں وزارت پانی و بجلی کا جواب
-
مجھے اسپیکر نہ مان کر عمران خان ایوان کی توہین کے مرتکب ہوئے، ایاز صادق
-
قومی اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کے دوران اراکین اسمبلی کو سانپ سونگھ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.