سنی تحریک علماء بورڈ کا حکومت سے بھارت کیخلاف اعلان جہادکرنیکامطالبہ
300جیدعلماء ومفتیان کرام نے مشترکہ شرعی اعلامیہ جاری کردیا
بدھ 28 ستمبر 2016 09:53
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء)پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کے تین سو جیدعلماء مشائخ ومفتیان کرام نے پاکستانی حکومت سے بھارت کیخلاف اعلان جہادکرنیکامطالبہ کردیا، مرکزاہلسنّت سے جاری کردہ علماء ومشائخ ومفتیان کرام کے مشترکہ شرعی اعلامیہ میں کہا گیاکہ غاصب اورظالم بھارتی حکومت نے کشمیری مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیاہے،عوتوں ، بچوں اوربوڑھوں سمیت نہتے کشمیریوں پرریاستی جبراورظلم کی انتہاہوگئی ہے،پاکستانی قوم کو دہشتگردی کانشانہ بنانے اور پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشوں میں بھارتی ہاتھ کارفرماہے،کنٹرول لائن پرکشیدگی اوربھارتی آبی جارحیت پرکوئی سمجھوتانہ کیاجائے، بھارت تمام تراخلاقی اورانسانی حدودسے تجاوزکرچکاہے، اندریں حالات شرعی طورپر بھارت کی ظالم حکومت کیخلاف جہادفرض ہوچکاہے،پاکستانی حکومت کو چاہیئے کہ اپنی بھرپور ایمانی اوربدنی قوت کیساتھ بھارت کے خلاف اعلان جہاد کرے ، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوگی،اس سلسلے میں سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ پاکستان ریاست مدینہ کا عکس جمیل ہے جس کی حفاظت عبادت سے کم نہیں ہے،ارض پاک کلمہ طیبہ کی بنیا د پر بنا جو قیامت تک قائم و دائم رہے گا،عالمی استعماراپنے تمام تروسائل کیساتھ مسلمانوں کے خلاف برسرپیکارہوچکاہے،بدی کے مقابلے میں نیکی کی قوت کا میدان میں نکلنا دینی فریضہ ہے،ظالموں کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے،ہمیں اپنے حقوق کیلئے عَلم جہادبلندکرناہوگا،حکومت اسلامی قونین کے اجراء اورنفاذکے حوالے سے اپنی آئینی وشرعی ذمہ داریاں پوری کرے،آزادی کشمیر کایہ بہترین وقت ہے،مسلمان غزوہ ہند کی تیاری کریں، کشمیر میں ہونیوالے مظالم اور بربریت کو روکنے کیلئے اور کشمیری دخترانِ اسلام کی داد رسی کیلئے پاکستانی حکومت پاک فوج کو مقبوضہ وادی کی طرف پیش قدمی کی جازت دے،انشاء اللہ!اللہ کی نصرت اورفتح ہمارامقدربنے گی، اعلامیہ جاری کرنیوالے علماء ومشائخ ومفتیان کرام میں مفتی لیاقت علی رضوی،پیرمحمدداؤدرضوی،پیر وسیم الحسن شاہ ایڈوکیٹ،ڈاکٹرطیب رضاالمدنی، علامہ مجاہدعبدالرسول خان،ڈاکٹرحبیب الرحمن، مفتی عبدالمصطفیٰ نوشاہی،مفتی عبدالغفار،مفتی کامران مسعود، علامہ عطاء الرحمن دھنیال، علامہ طاہراقبال چشتی،علامہ وسیم عباسی، علامہ نثار الرحمن،پیرغوث رضاقادری،مفتی فاروق قادری،مفتی گلزاراحمدصدیقی،مفتی جمال الدین نجمی،مفتی حبیب رضوی ودیگرکے نام شامل ہیں۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 28 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
مسلم لیگ (ق) کی مرکزی قیادت کا رائے ونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
-
سابق وفاقی وزیر چو ہدری قمر زمان کائرہ کو پنجاب کا پارٹی صدر بنائے جانے کا فیصلہ
-
”زیادہ چندہ دو کپتان کی قربت پاؤ“
-
وفاق اگرالتوا میں پڑے ٹیرف کا معاملہ حل کردے تو 2018 تک 800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، سید مراد علی شاہ
-
چین نے اورنج لائن منصوبے کے لئے تین ارب63کروڑ روپے کی ایک اورقسط جاری کر دی
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے واپڈا سکیورٹی کے دو اہلکاروں کو 10 لاکھ روپے فی کس نقد انعام اور سونیئر ّپیش کئے
-
سنی تحریک علماء بورڈ کا حکومت سے بھارت کیخلاف اعلان جہادکرنیکامطالبہ
-
پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں ساؤنڈ سسٹم لگانے والے ڈی جے بٹ عمران خان سے ملے بغیر ہی مایوس ہوکر واپس لوٹ گئے
-
بے نظیر سپورٹ پروگرام کے تحت بورڈ کی اجازت کے بغیر37 ارب سے زائد رقم تقسیم کرنیکا انکشاف
-
سپیکر ایاز صادق نے وزیر اعظم کیخلاف بولنے پر عارف علوی کا مائک بند
-
پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس
-
پاکستان عوامی تحریک کا تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
-
ایشین گولڈمیڈلسٹ کراٹے کاز سعدی عباس کا بھارت میں شیڈول ایونٹس میں شرکت سے انکار
-
عراق تین مختلف دھماکوں میں سترہ افراد ہلاک، پچاس سے زائد زخمی
-
ترکی، حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں خفیہ ادارے کے87افراد برطرف
-
قندوز میں طالبان کے حملے میں کم از کم 13 افغان فوجی ہلاک
-
نئی تشکیل دی جانیوالی میزائل فورس نے ملک کو ناقابل تسخیر دفاعی قوت بنا دیا ،ژی جیننگ
-
امریکہ اور جنوبی کوریا نے جاپانی سمندر میں ایک روزہ مشترکہ مشقیں کیں
-
ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا،جوڑے نے پانچ سال تک دنیا کی سیر کرلی
-
کولمبیا میں تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا
-
ہلیری کلنٹن نے پہلے صدارتی مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیدی
-
مشرقی سرحدوں کی صورتحال پر پوری نظر رکھے ہوئے ہیں پاک فوج ہر طرح سے تیار ہے، تر جما ن پاک فو ج
-
بھارت نے پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا
-
مستقبل بچانے کیلئے پاکستان جنگ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،سینٹ کا بھارت کو پیغام
-
چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا پی اے ایف آپریشنل بیس کا دورہ
-
نوازشریف کو ہٹا کرکسی اور کووزیراعظم بنادیں کوئی اعتراض نہیں‘ عمران خان
-
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا بھارت کو کراراجواب
-
مقبوضہ کشمیر میں85شہری شہید،7000 ہزار زخمی ہیں، مشیر خارجہ
-
ڈی جی پنجاب رینجر کا سیالکوٹ سیکٹر پر ورکنگ با ؤنڈری کا دورہ
-
پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے تحریک انصاف سمیت تمام درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم
-
سینٹ وقفہ سوالات، امیر قطر کا ایک لاکھ پاکستانی ہنر مند،غیر ہنرمندبھرتی کرنیکا اعلان
-
سرینگر: کولگام میں کئے گئے حملے میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی
-
وزیر داخلہ سے لارڈ نذیر کی ملاقات ،پاک برطانیہ تعلقات سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال
-
پا کستا ن نے ٹیکس چوری اور ٹیکس چھپانے بارے عالمی کنونشن پر دستخط کردیئے
-
مسئلہ کشمیر تاریخ کا نامکمل ورق ہے ، چین
-
بھارت نے پاکستان میں جانے والے تین دریاوٴں پر ہائیڈرو پاور پلانٹس بنانے کی سرگرمیاں تیز کردیں
-
پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت اب بہت مضبوط ہیں، ایرانی سفیر
-
ریاست خالصتان کو تحریک آزادی کیلئے پاکستان کی مددکی ضرورت ہے،امرجیت سنگھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.