مسلم لیگ (ق) کی مرکزی قیادت کا رائے ونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اگر یہ روایت چل پڑی تو مستقبل میں اسکے اثرات خطرناک ہونگے، چوہدری شجاعت کی زیر صدارت مجلس شوری اجلاس میں فیصلہ

بدھ 28 ستمبر 2016 09:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی قیادت رائے ونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گزشتہ روز اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے زیر صدارت مرکزی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے زیر احتجاج رائے ونڈ مارچ میں شرکت سے انکار کر دیا گیا اور کہا کہ اگر یہ روایت چل پڑی تو مستقبل میں اسکے اثرات خطرناک ہونگے، کسی کے گھر کے سامنے دھرنا دینا جمہوری رویات کے منافی ہے، تاہم حکومت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ان کے جمہوری حق ہے، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ق لیگ عمران خان کے ساتھ پانامہ لیکس کے معاملے پر ساتھ دینے کا نہیں چھوڑتے جبکے کسی کے گھر کے سامنے بیٹھک لگانا درست نہیں ہے، میڈیا کے رپورٹ کے مطابق عمران خان نے چوہدری برادران کو اس حوالے سے ملاقات کی دعوت دی تھی۔