گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں جتنا اضافہ مانگا تھا، اتنا اضافہ کیانہیں گیا، چیئرمین اوگرا

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کمپنیوں سے کہاگیاہے کہ وہ لائن لاسز میں کمی لا کراپنے نقصانات پورے کریں، انٹرویو

بدھ 12 اکتوبر 2016 11:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2016ء) چیرپرسن اوگراعظمی عادل نے کہاہے کہ گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں جتنا اضافہ مانگا تھا، اتنا اضافہ کیانہیں گیا، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کمپنیوں سے کہاگیاہے کہ وہ لائن لاسز میں کمی لا کراپنے نقصانات پورے کریں۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی انٹرویوں میں عظمی عادل نے بتایاکہ اوگرا بطور ریگولیٹری اتھارٹی کوشش کرتا ہے کہ صارفین پر گیس ٹیرف کا بوجھ کم سے کم ڈالا جائے، گیس کے نرخوں میں حالیہ 36فی صد اضافہ اس اسیکم ہے،جو گیس کمپنیوں نے تجویز کیاتھا۔

چیرپرسن اوگرا نے کہاکہ سوئی سدر ن اور سوئی ناردرن کا ترسیلی نظام الگ کرنے اور کمپنیاں بنا کر ڈسٹری بیوشن اورریکوری کاسسٹم الگ بنانے کا جائزہ لیاجارہاہے تاکہ صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں،جبکہ گیس کمپنیوں پریہ زور بھی دیا گیاہے کہ اوور بلنگ سمیت دیگر مسائل پر توجہ دیں ۔