اگر مصالحت کی چوائس نہ ہوتی تو عدالت ہی جاتا، شاہد آفریدی

اسٹارز اگرغلط زبان استعمال کریں تو فینز پر برا اثر پڑتا ہے،جاویدبھائی بڑے ہیں،کبھی نہیں کہا وہ مجھ سے معافی مانگیں،جلد گراوٴنڈ میں نظر آوٴں گا، سابق کپتان

اتوار 16 اکتوبر 2016 11:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء ) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک کوئی ثبوت نہ ہوکسی پرالزام نہیں لگانا چاہیے،اگرمیرے پاس مصالحت کرنے کی چوائس نہ ہوتی تو میں عدالت ہی جاتا۔ان شاء اللہ جلد گراونڈ میں نظر آوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا کہ اسٹارز اگرغلط زبان استعمال کریں تو فینز پر برا اثر پڑتا ہے،جاویدبھائی بڑے ہیں،کبھی نہیں کہا کہ وہ مجھ سے معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں3افراد تھے،ایک میں دوسرے میانداداورتیسراویڈیوبنانے والے مشتاق آفریدی تھے۔مصالحت ضروری تھی کیونکہ چاہتا تھا کہ معاملہ عدالت سے باہرہی حل ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی میری ضرورت پڑے گی میں حاضر ہوجاوں گا۔ ابھی کرکٹ کھیلنی ہے اورکھیلتا رہوں گا،ان شاء اللہ جلد گراؤنڈمیں نظر آوٴں گا۔شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے مابین تنازع ختم،دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کہے گئے الفاظ واپس لے لئے۔

متعلقہ عنوان :