شاہین کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی : شاہد آفریدی

سابق چیئرمین پی سی بی کو محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے، بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان برقرار رکھنے کا مشورہ دیا تھا : سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 4 اپریل 2024 12:03

شاہین کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی : شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اپریل 2024ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، خود سمیت کئی سابق کپتانوں کا اختتام اچھا نہیں دیکھا۔ اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں شاہین آفریدی اپنی کرکٹ پر توجہ دیں، شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز سے کپتانی کی آفر آئی تو میں نے کہا کہ اس سے دور رہو۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کپتانی کے معاملے میں شاہین آفریدی نے میری بات نہیں مانی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی کو محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے کا مشورہ دیا تھا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کو مشورہ دیا تھا کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان برقرار رکھیں۔