امیر کویت نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

پیر 17 اکتوبر 2016 11:04

کویت (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء) امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے ملک کی پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے جس کے بعد ملک میں قبل ازوقت انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ توڑنے کا فیصلہ امیر کویت کی زیر صدارت اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ۔ امیر کویت کو شیخ صباح الاحمد الصباح نے کہا کہ کویت کے پارلیمنٹ کو علاقائی صورت حال اور سکیورٹی معاملات کے پیش نظر تحلیل کر دیا گیا جبکہ کابینہ کے ارکان سے بھی استعفے لئے گئے ۔ کویت میں دوبارہ الیکشن آئین کے مطابق ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :