روسی طیارہ بردار جہاز نے بحیرہ روم میں شام کا رخ کر لیا

پیر 17 اکتوبر 2016 11:06

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء) روس کا طیارہ بردار بحری جہاز "ایڈمرل کوزنتسوف" روسی بحریہ کی استعداد بڑھانے کے لیے بحیرہ روم کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بیڑے میں جنگی جہاز "پیٹر ویکلے" اور میزائل شکن جنگی جہاز "وائس ایڈمرل کولاکوف" کے علاوہ آبدوز شکن جہاز بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع نے مزیدکہا ہے کہ ان بحری جہازوں کا مقصد جہاز رانی کو تحفظ فراہم کرنا اور کسی بھی قسم کے خطرے کا جواب دینا ہے جس میں قزاق اور بین الاقوامی دہشت گردی شامل ہیں۔طیارہ بردار جہاز کا بھیجا جانا روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو کے اس اعلان کے کچھ ہفتوں بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ماسکو بحیرہ روم میں روسی بحریہ کی استعداد بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :