کتے کے کاٹے کے 7000 واقعات،شامی حکومت میں افراتفری

پیر 17 اکتوبر 2016 11:06

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء)شامی حکومت کی وزارت صحت نے کتے کے کاٹے کی ویکسین کی عدم دستیابی کا اعتراف کرتے ہوئے ملک میں تیزی سے پھیلتی اس بیماری سے خبردار کیا ہے۔ تاہم اس مظہر کے پھیلنے کے پیچھے چھپی حقیقی وجوہات کی وضاحت نہیں کی گئی جو بشار کی فوج کے بعد شامی عوام کی زندگیوں کو ختم کرنے کا نیا ذریعہ بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

شامی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے ملک میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کا اعتراف "یک دم اور حیران کن" ہے جو ایک آوارہ جانور کے فعل سے متاثرہ افراد کے اندر وسیع پیمانے پر اندیشوں کا دروازہ کھول دے گا۔

وزارت صحت کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران کتے کے کاٹے کی تقریبا سات ہزار حالتیں سامنے آئیں۔ ان میں دو افراد علاج میں تاخیر کی وجہ سے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ وزارت نے تصدیق کی ہے کہ کتے کے کاٹے کی خصوصی ویکسین کئی ماہ سے عدم دستیاب نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :