لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کو قتل مقدمے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کو قتل مقدمے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کو 6افراد کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنانے کے بعد کمرہ عدالت کے احاطے سے قرار ہو گیا،عابد رضا مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر گجرات کے حلقہ این اے107سے کامیاب ہوئے تھے، ان پر 6افراد کے قتل اور12زخمی ہونے کا الزام تھا۔