حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیا جانے والا بیلسٹک میزائل مکہ کے قریب مار گرایا ہے ، سعودی اتحاد کا دعویٰ
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:14
ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2016ء ) سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی باغیوں کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کو مکہ کے قریب مار گرایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی اتحاد کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا، 'حوثی باغیوں نے یمن کے صوبہ سادا سے 'مکہ کی طرف' ایک میزائل فائر کیا۔'مزید کہا گیا کہ 'دفاعی کارروائی میں حوثی باغیوں کے میزائل کو مکہ سے 65 کلومیٹر (40 میل) دور بغیر کسی نقصان کے مار گرایا گیا'۔
دوسری جانب حوثی باغیوں کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کی جانب سے مکہ کے مغرب میں واقع کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف میزائل داغا گیا۔واضح رہے کہ مکہ مکرمہ یمن کی سرحد سے 500 کلومیٹر (300 میل سے زائد) سے زائد فاصلے پر واقع ہے۔(جاری ہے)
سعودی عرب نے باغیوں کی جانب سے فائر کیے جانے والے میزائلوں کو روکنے کے لیے پیٹریوٹ میزائل نصب کر رکھے ہیں۔
رواں ماہ میں یہ دوسری مرتبہ ہے جب یمنی باغیوں کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل داغا گیا۔اس سے قبل 9 اکتوبر کو بھی سعودی اتحاد کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انھوں نے حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل کو طائف کے قریب مار گرایا تھا۔حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایک ایسے وقت میں میزائل داغا گیا جب 9 اکتوبر کو یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ’سعودی اتحاد‘ کی جنازہ ہال میں کی گئی فضائی بمباری کے نتیجے میں 140 سے زائد افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔بمباری کا نشانہ بننے والے ہال میں حوثیوں کے ممتاز مقامی عہدیدار کے والد کے جنازے کے لیے سیکڑوں افراد موجود تھے اور باغیوں نے اس حملے کا الزام عرب اتحاد پر لگایا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
چینی کمپنی نے گدھوں میں سرمایہ کاری کے لئے صوبائی حکومت سے رابطہ
-
راولپنڈی میں آنسو گیس کی شیلنگ بچی کی موت کا باعث نہیں بنی،ترجمان ضلعی انتظامیہ
-
جڑوا ں شہر میدان جنگ بنے رہے،وزیر اطلاعات اور وزیر داخلہ غائب رہے
-
ڈرون نے بنی گالہ میں گھس کرہلچل مچا دی، کپتان کا سکیورٹی سٹاف الرٹ ہو گیا
-
ابھی وقت ہے تیل دیکھیں اورتیل کی دھاربھی دیکھیں، خواجہ سعدرفیق
-
کوئٹہ،پی ٹی سی حملے میں شہید پولیس اہلکارکے دادا پوتے کے غم سے انتقال کر گئے
-
اسلام آباد ،کرسی کی خاطرجان کیوں لیتے ہو؟،میرابیٹاچھوٹاتھاجوآنسوگیس برداشت نہ کرسکا، پولیس شیلنگ سے جاں بحق بچے کی والدہ کی میڈیاسے گفتگو
-
شیخ رشیدکی جلسہ گاہ میں دبنگ انٹری ، راولپنڈی پولیس کیلئے مسائل پیداکردیئے،افسران کی سرزنش
-
نواز لیگ کے بعد تحریک انصاف کا گلو بٹ بھی سامنے آ گیا
-
کراچی، ڈاکٹر عاصم حسین پر فالج کا حملہ، ڈاکٹرز کا مکمل آرام کا مشورہ
-
کوہاٹ ، وزیر اعظم نواز شریف کے جلسے کے دوران جلسہ گاہ کے باہر تحریک انصاف کا احتجاج
-
روس نے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام مسترد کر دیا
-
بھارتی ماڈل و اداکارہ عرشی خان نے فحاشی کا اڈہ چلانے کے الزامات مسترد کردیئے
-
آسٹریلیا میں بس میں آگ لگنے سے ڈرائیور ہلاک
-
حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیا جانے والا بیلسٹک میزائل مکہ کے قریب مار گرایا ہے ، سعودی اتحاد کا دعویٰ
-
فلپائن میں پولیس مقابلے کے دوران منشیات اسمگلر میئر ساتھیوں سمیت ہلاک
-
تین مہینوں تک موصل کو آزاد کرا لیا جائے گا، بارزانی
-
انٹارکٹکا میں سمندری حیات کے تحفظ کے لیے زون قائم کرنے کا فیصلہ
-
خوف پھیلانے والے کلاوٴنز یا ’مسخروں‘ کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں، ڈے میزیئر
-
داعش کے ظلم کا شکار عراقی خواتین کے لیے یورپ کا اعلیٰ ترین اعزاز
-
بنی گالا اور مری روڈ میدان جنگ بن گیا ، لال حویلی کے باہر جلسہ کی منسوخی کے اعلان کے بعد ہنگامہ آرائی
-
تبدیلی کوئی اور نہیں ہم لے کر آ رہے ہیں ،حزب اختلاف کو یہی غم کھائے جا رہا ہے کہ پاکستان کے اندر ترقی کا یہ سفر جاری رہا تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی ، وزیراعظم
-
چوہدری نثارکی نوازشریف کواحتجاجی صورتحال پربریفنگ
-
شیخ رشید کے جلسے میں 2 نومبر کی تیاری کرنے جانا تھا ، حکومت نے خود بھی تیاری کرادی ، عمران خان
-
اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں میں 2 سے 7 روپے تک اضافے کی سفارش کردی
-
بھارتی سیکورٹی فورسز کی سیالکوٹ ورکنگ باونڈری لائن کے قریب چپراڑ سیکٹر پر بلااشتعا ل فائرنگ اور گولہ باری
-
بھارتی فوج کا ورکنگ باؤنڈری پر پاکستانی سپاہی کی شہادت کا بھارتی دعوی جھوٹ، پاکستان مخالف پروپیگنڈا حکمت عملی کا حصہ ہے،آئی ایس پی آر
-
بھارت پاکستان میں دہشتگردی کارروائی میں ملوث ہے، نفیس زکریا
-
قوم نے پاکستان کو بندکرنے والوں کو سبق سکھایا۔زعیم قادری
-
جوہری تجربات پر پابندی کا جامع معاہدہ ، پاکستا ن نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیدیا
-
پاکستان نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا تو بھرپور جواب دینگے، بی ایس ایف کی ہرزہ سرائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.